BR100 Increased By (0.52%)
BR30 Increased By (0.15%)
KSE100 Increased By (0.44%)
KSE30 Increased By (0.48%)
BAFL 57.19 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 27.10 Increased By ▲ 0.21 (0.78%)
BOP 34.10 Increased By ▲ 0.41 (1.22%)
CNERGY 10.30 Decreased By ▼ -0.31 (-2.92%)
DFML 18.12 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
DGKC 207.39 Decreased By ▼ -2.51 (-1.2%)
FABL 100.53 Increased By ▲ 1.58 (1.6%)
FCCL 54.99 Increased By ▲ 1.25 (2.33%)
FFL 16.64 Increased By ▲ 0.18 (1.09%)
GGL 24.72 Increased By ▲ 0.90 (3.78%)
HBL 303.00 Increased By ▲ 0.58 (0.19%)
HUBC 220.30 Increased By ▲ 1.36 (0.62%)
HUMNL 10.42 Decreased By ▼ -0.12 (-1.14%)
KEL 7.44 Increased By ▲ 0.16 (2.2%)
LOTCHEM 29.45 Decreased By ▼ -0.20 (-0.67%)
MLCF 95.00 Decreased By ▼ -1.36 (-1.41%)
OGDC 316.95 Decreased By ▼ -1.27 (-0.4%)
PAEL 43.57 Increased By ▲ 1.80 (4.31%)
PIBTL 16.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 296.97 Increased By ▲ 0.35 (0.12%)
PPL 220.49 Increased By ▲ 0.32 (0.15%)
PRL 49.87 Increased By ▲ 0.82 (1.67%)
SNGP 105.75 Decreased By ▼ -0.38 (-0.36%)
SSGC 28.39 Decreased By ▼ -0.75 (-2.57%)
TELE 8.90 Increased By ▲ 0.08 (0.91%)
TPLP 13.03 Increased By ▲ 0.52 (4.16%)
TRG 59.80 Decreased By ▼ -0.42 (-0.7%)
UNITY 10.50 Increased By ▲ 0.48 (4.79%)
WTL 1.25 Increased By ▲ 0.02 (1.63%)
پاکستان

بچے کی ولادت پر باپ کو چھٹی نہ دینے پر اسٹیٹ بینک پر جرمانہ

  • بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں، وفاقی محتسب سیکریٹریٹ برائے انسداد ہراسیت
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت ( ایف او ایس پی اے ایچ ) فوزیہ وقار نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ بینک نے ایک ملازم کو پدری چھٹی دینے سے انکار کیا تھا۔

ایف او ایس پی اے ایچ کے بیان کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب سینٹرل بینک کی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے ایک افسر نے ایف او ایس پی اے ایچ سے رجوع کیا، کیونکہ اس کی پدری چھٹی کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ بینک نے چھٹی کی درخواست رد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کوئی متعلقہ پالیسی موجود نہیں ہے۔

ایف او ایس پی اے ایچ نے اس موقع پر ایک اہم تاریخی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی پیدائش پر باپ کو چھٹی دینا لازمی ہے، جبکہ قبل ازیں درخواست گزار کی 30 روزہ پدری چھٹی کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔

فوزیہ وقار نے کہا کہ بچوں کی دیکھ بھال صرف خواتین کی ذمہ داری نہیں بلکہ والدین کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پدری چھٹی سے انکار بچے کے بہترین مفاد کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔“ انہوں نے حکم دیا کہ متاثرہ افسر کو مکمل تنخواہ کے ساتھ 30 روزہ پدری چھٹی دی جائے۔

ایف او ایس پی اے ایچ نے مزید ہدایت دی ہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان بچے کی پیدائش پر والدین کے لیے چھٹی کا قانون، 2023 کے مطابق ایک پالیسی تیار کرے۔ یہ قانون جون 2023 میں نافذ ہوا تاکہ وفاقی حکومت کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین کے لیے چھٹی کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Comments

200 حروف