BR100 Increased By (0.83%)
BR30 Increased By (0.59%)
KSE100 Increased By (0.75%)
KSE30 Increased By (0.8%)
BAFL 57.44 Increased By ▲ 0.24 (0.42%)
BIPL 27.26 Increased By ▲ 0.37 (1.38%)
BOP 34.23 Increased By ▲ 0.54 (1.6%)
CNERGY 10.81 Increased By ▲ 0.20 (1.89%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.15 (0.83%)
DGKC 210.30 Increased By ▲ 0.40 (0.19%)
FABL 100.90 Increased By ▲ 1.95 (1.97%)
FCCL 54.80 Increased By ▲ 1.06 (1.97%)
FFL 16.70 Increased By ▲ 0.24 (1.46%)
GGL 25.28 Increased By ▲ 1.46 (6.13%)
HBL 303.90 Increased By ▲ 1.48 (0.49%)
HUBC 220.68 Increased By ▲ 1.74 (0.79%)
HUMNL 10.57 Increased By ▲ 0.03 (0.28%)
KEL 7.40 Increased By ▲ 0.12 (1.65%)
LOTCHEM 29.79 Increased By ▲ 0.14 (0.47%)
MLCF 96.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.37%)
OGDC 318.44 Increased By ▲ 0.22 (0.07%)
PAEL 43.00 Increased By ▲ 1.23 (2.94%)
PIBTL 16.88 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 298.50 Increased By ▲ 1.88 (0.63%)
PPL 221.09 Increased By ▲ 0.92 (0.42%)
PRL 51.45 Increased By ▲ 2.40 (4.89%)
SNGP 106.26 Increased By ▲ 0.13 (0.12%)
SSGC 28.45 Decreased By ▼ -0.69 (-2.37%)
TELE 8.87 Increased By ▲ 0.05 (0.57%)
TPLP 12.88 Increased By ▲ 0.37 (2.96%)
TRG 59.99 Decreased By ▼ -0.23 (-0.38%)
UNITY 10.65 Increased By ▲ 0.63 (6.29%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.03 (2.44%)
پاکستان

بنوں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکہ، دو افراد جاں بحق اور 17 زخمی

  • دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، ابتدائی اطلاعات
شائع اپ ڈیٹ

بنوں میں میریان پولیس اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل بم دھماکے میں ایک بچے سمیت کم از کم دو افراد جاں بحق اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ بنوں پولیس کے بیان کے مطابق واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا تھا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اصل نوعیت اور اس کے پیچھے محرکات کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

پاکستان میں سال 2025 کے دوران دہشت گردانہ حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں ان حملوں کی تعداد میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔

’پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی جاری کردہ سیکورٹی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردی کے 699 واقعات ہوئے، جن کے نتیجے میں کم از کم 1,034 اموات اور 1,366 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی سے وابستہ ہلاکتوں میں 21 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے عسکریت پسندی میں مسلسل اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔ مجموعی حملوں میں سے 413 خیبر پختونخوا، 254 بلوچستان، 21 سندھ، 11 پنجاب اور 3 حملے گلگت بلتستان میں ریکارڈ کیے گئے۔

دریں اثنا سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز(سی آر ایس ایس) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ساتھ سرحد کی بندش کے بعد سے سرحد پار دہشت گردانہ حملوں اور ہلاکتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ دسمبر میں دہشت گردانہ حملوں میں تقریباً 17 فیصد اور نومبر میں 9 فیصد کمی آئی۔

پاک افغان سرحد کو 11 اکتوبر کو دہشت گردوں اور افغان افواج کے حملوں کے بعد ہر قسم کی تجارت اور نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اسلام آباد کا مؤقف ہے کہ اس بندش سے عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے، جبکہ کابل عسکریت پسندوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کرتا ہے۔

Comments

200 حروف