BR100 Decreased By (-0.65%)
BR30 Decreased By (-0.91%)
KSE100 Decreased By (-0.54%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.41 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
BIPL 24.79 Increased By ▲ 0.16 (0.65%)
BOP 29.95 Decreased By ▼ -0.17 (-0.56%)
CNERGY 12.81 Decreased By ▼ -0.17 (-1.31%)
DFML 18.05 Increased By ▲ 0.56 (3.2%)
DGKC 184.50 Decreased By ▼ -2.72 (-1.45%)
FABL 93.55 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 51.15 Decreased By ▼ -0.50 (-0.97%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.07 (-0.37%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -1.78 (-0.59%)
HUBC 197.50 Decreased By ▼ -1.46 (-0.73%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.05 (-0.51%)
KEL 6.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.10 Decreased By ▼ -0.07 (-0.27%)
MLCF 88.95 Decreased By ▼ -2.28 (-2.5%)
OGDC 312.89 Decreased By ▼ -0.50 (-0.16%)
PAEL 34.90 Decreased By ▼ -0.34 (-0.96%)
PIBTL 14.40 Decreased By ▼ -0.31 (-2.11%)
PIOC 234.15 Decreased By ▼ -5.47 (-2.28%)
PPL 218.70 Decreased By ▼ -2.66 (-1.2%)
PRL 91.39 Increased By ▲ 0.17 (0.19%)
SNGP 90.25 Decreased By ▼ -0.62 (-0.68%)
SSGC 22.93 Decreased By ▼ -0.37 (-1.59%)
TELE 7.46 Decreased By ▼ -0.15 (-1.97%)
TPLP 11.98 Decreased By ▼ -0.58 (-4.62%)
TRG 55.40 Decreased By ▼ -0.39 (-0.7%)
UNITY 7.99 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

کے الیکٹرک نے ادیب احمد کو عبوری سی ای او مقرر کر دیا

  • یہ پیشرفت بجلی کمپنی کے سابق سی ای او، مونس علوی کے استعفے کے صرف ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

کے الیکٹرک ( کے ای) نے جمعہ کو ادیب احمد کو فوری طور پر کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) مقرر کر دیا ہے۔

یہ پیش رفت مونس علوی کے پاور یوٹیلیٹی کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی۔

کے الیکٹرک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ” پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مورخہ 06 فروری 2026 کو ہونے والے اعلان کے بعد، کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں سید مونس عبداللہ علوی کی جگہ ادیب احمد کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔“

کے الیکٹرک کی ویب سائٹ کے مطابق ادیب احمد کا کیریئر 34 سال پر محیط ہے، جس میں انہوں نے سی سویٹ کے اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔ وہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ (ایم ای این اے)، ترکی، سی آئی ایس، جنوب مشرقی ایشیا اور پاکستان میں نجی ایکویٹی فنڈز، ایم اینڈ اے (انضمام اور حصول) اور تبدیلی پر مرکوز توانائی اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کے انتظام میں حصہ لیا ہے۔“

ادیب احمد نے جی سی سی (خلیجی ممالک) اور پاکستان میں سرمایہ کاری بینکنگ اداروں کے ساتھ متعدد انضمام و حصول ( ایم اینڈ اے)، نجکاری اور سرمایہ بڑھانے کے منصوبوں پر کام کیا ہے۔ وہ حال ہی میں ہاسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

احمد نے سعودی عرب میں اسلامی کارپوریشن برائے نجی شعبے کی ترقی ( آئی سی ڈی) میں سی ای او کے سینئر مشیر اور نائب سی ای او-نامزد کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ ایل ایس ای ، برطانیہ سے ایم ایس سی اور کراچی کے آئی بی اے سے ایم بی اے کے حامل ہیں۔

Comments

Comments are closed.