BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات مثبت آغاز ہے، ایرانی سفارتکار

  • آگے بڑھنے کے بارے میں کوآرڈینیشن کا فیصلہ دارالحکومتوں میں کیا جائے گا، عباس عراقچی
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جمعہ کو عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے جوہری مذاکرات ایک اچھا آغاز ثابت ہوئے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

عباس عراقچی نے ایران کے سرکاری ٹی وی کو بتایا ہے کہ ”مذاکرات کا آغاز مثبت رہا۔ اور بات چیت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ آگے کس طرح بڑھنا ہے، اس کا فیصلہ دارالحکومتوں میں کیا جائے گا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جانب کے حکام مشاورت کے لیے اپنے اپنے دارالحکومت واپس جائیں گے اور عدم اعتماد کی دیوار کو گرانا ضروری ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بدھ کے روز کہا ہے کہ جہاں ان مذاکرات میں دونوں فریقین نے مغرب کے ساتھ تہران کے طویل عرصے سے جاری جوہری تنازع پر سفارت کاری بحال کرنے کی آمادگی ظاہر کی ہے، وہاں واشنگٹن ایران کے بیلسٹک میزائلوں، خطے میں مسلح گروپوں کی حمایت اور ”اپنے عوام کے ساتھ سلوک“ کے معاملات کو بھی مذاکرات میں شامل کرنا چاہتا تھا۔

ایرانی حکام بارہا یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ ایران کے میزائلوں پر بات نہیں کریں گے، جو خطے کے سب سے بڑے ہتھیاروں میں سے ہیں، اور انہوں نے کہا ہے کہ تہران یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق کو تسلیم کرانا چاہتا ہے۔ واشنگٹن کے لیے ایران میں افزودگی کا عمل ایک سرخ لکیر ہے۔

Comments

200 حروف