BR100 Decreased By (-0.84%)
BR30 Decreased By (-1.35%)
KSE100 Decreased By (-0.77%)
KSE30 Decreased By (-0.77%)
BAFL 56.57 Decreased By ▼ -0.30 (-0.53%)
BIPL 24.75 Decreased By ▼ -0.21 (-0.84%)
BOP 30.14 Decreased By ▼ -0.21 (-0.69%)
CNERGY 12.96 Decreased By ▼ -0.16 (-1.22%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.50 Decreased By ▼ -4.95 (-2.57%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 51.99 Decreased By ▼ -0.80 (-1.52%)
FFL 14.53 Decreased By ▼ -0.19 (-1.29%)
GGL 19.10 Decreased By ▼ -0.46 (-2.35%)
HBL 303.94 Decreased By ▼ -2.16 (-0.71%)
HUBC 198.90 Decreased By ▼ -2.52 (-1.25%)
HUMNL 9.82 Decreased By ▼ -0.34 (-3.35%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.01 Decreased By ▼ -0.45 (-1.7%)
MLCF 91.49 Decreased By ▼ -1.67 (-1.79%)
OGDC 313.40 Decreased By ▼ -3.33 (-1.05%)
PAEL 35.20 Decreased By ▼ -0.43 (-1.21%)
PIBTL 14.74 Increased By ▲ 0.06 (0.41%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -5.91 (-2.6%)
PRL 91.12 Decreased By ▼ -1.90 (-2.04%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.80 Decreased By ▼ -0.76 (-1.34%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کیلئے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

  • پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہدِ حقِ خودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پوری قوت سے جاری رکھے گا، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہدِ حقِ خودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پوری قوت سے جاری رکھے گا اور یہ جدوجہد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔ انہوں نے یہ بات یوم یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے آزاد کشمیر کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔

وزیرِاعظم نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنی جانیں اور اپنے بچے قربان کر سکتے ہیں مگر آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف اور آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے یادگارِ شہدا آزاد کشمیر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیرِاعظم نے آزاد کشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ان کے والد چوہدری نور حسین کی سیاسی خدمات کو بھی یاد کیا۔ ایوان میں مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

شہباز شریف نے برہان وانی سے لے کر سید علی گیلانی تک کشمیری تحریک کے تمام شہدا اور رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نہتے کشمیریوں کا بہتا ہوا خون بھارت کے بیانیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دینا آج بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں۔

وزیرِاعظم نے آزاد کشمیر کے لیے دانش اسکولز، مظفرآباد میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی دانش یونیورسٹی، آبی منصوبے، پن بجلی کے پراجیکٹس، تعلیمی وظائف، لیپ ٹاپ اسکیم اور خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لیے فنڈز میں اضافے کا اعلان کیا۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہو کر پاکستان آزاد کشمیر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد اور بہادر کشمیری عوام زندہ باد کے نعرے لگائے جن پر ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔

Comments

Comments are closed.