4.558 ارب کا منافع ،سونیری بینک لمیٹڈ کے مالیاتی نتائج جاری
- ڈیپازٹس میں 26.87 فیصد اضافہ اور ریکارڈ 126 نئی برانچوں کا قیام عمل میں آیا
سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 31 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ شرح سود میں کمی کے باوجود بینک نے تمام شعبوں میں مستحکم کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بینک کا قبل از ٹیکس منافع 11.606 ارب روپے جبکہ بعد از ٹیکس منافع 4.558 ارب روپے رہا۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں منافع میں کمی کی بنیادی وجہ بینکنگ سیکٹر پر عائد اضافی ٹیکس ہے، جس سے مؤثر ٹیکس کی شرح 60.7 فیصد رہی۔
بینک کی مجموعی آمدنی 10.96 فیصد اضافے کے ساتھ بہتر ہوئی، جبکہ غیر سودی آمدنی میں بھی 20.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینک نے اپنی توسیعی مہم کے تحت ایک ہی سال میں ریکارڈ 126 نئی برانچز کھولیں، جس سے برانچ نیٹ ورک 670 تک پہنچ گیا۔
بینک کے مجموعی ڈیپازٹس 689.106 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو 26.87 فیصد کی متاثر کن نمو کو ظاہر کرتے ہیں۔ نیٹ سرمایہ کاری 479.247 ارب روپے رہی، جبکہ کیپیٹل ایڈیکویسی ریشو 14.89 فیصد رہا، جو ریگولیٹری تقاضوں سے کہیں زیادہ ہے۔ بینک مستقبل میں بھی صارفین پر مرکوز حکمت عملی اور اخراجات میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔























Comments