کاروبار اور معیشت
ظفر عباس ایس ایس جی سی کے ڈائریکٹر مقرر
- ظفر عباس، مرزا ناصر الدین مشہود احمد کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے
سُوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) لمیٹڈ نے منگل کو پٹرولیم ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری ظفر عباس کی بطور ایکس آفیشیو ڈائریکٹر بورڈ میں تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔
یہ معلومات آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں فراہم کی گئی۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں وزارتِ توانائی کی نامزدگی پر بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ظفر عباس، مرزا ناصر الدین مشہود احمد کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے جنہیں 13 جنوری کو تعینات کیا گیا تھا۔
سوئی سدرن کی بنیادی سرگرمی سندھ اور بلوچستان میں قدرتی گیس کی ترسیل اور تقسیم ہے۔ کمپنی گیس کے کاروبار سے متعلق دیگر سرگرمیوں میں بھی شامل ہے جس میں گیس میٹرز کی تیاری و فروخت اور پائپ لائنیں بچھانے کے تعمیراتی معاہدے شامل ہیں۔























Comments