BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاسپورٹ سسٹم کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن، پاکستان نے شکرا سسٹم متعارف کروا دیا

پاسپورٹ سسٹم کو اب دنیا کے بہترین ممالک کے نظام کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے، وزیر داخلہ
شائع اپ ڈیٹ

وزارتِ داخلہ کی جانب سے پیر کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شکرا (SHUKRA) نامی جدید ترین مانیٹرنگ سسٹم کا افتتاح کیا ہے، یہ سسٹم پاسپورٹ کی درخواستوں، پرنٹنگ کے عمل اور پاسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی میں مکمل اصلاحات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ نظام جسے سیکوئر ہائبریڈ انٹیلیجنس فار نالج بینڈ ریسپونس انالیٹکس(شکرا) کا نام دیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس میں مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ شکرا سسٹم پاکستان سمیت دنیا بھر کے سفارت خانوں میں ابتدائی درخواست سے لے کر حتمی ترسیل (ڈلیوری) تک پاسپورٹ کے مکمل عمل کی 24 گھنٹے نگرانی کو ممکن بناتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنٹنگ کے عمل کو خودکار بنانے کے لیے جرمنی کی تیار کردہ نئی مشینیں نصب کردی گئی ہیں جس سے انسانی مداخلت کا مؤثر خاتمہ اور محکمے کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کے سیکیورٹی فیچرز کو بھی انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ کی ہدایات پر ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹس کے اجراء کو بھی ڈیجیٹل فارمیٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنے دورے کے دوران محسن نقوی نے نئے فعال شدہ 24/7 کال سینٹر، فارنزک لیب اور ڈیجیٹل انٹیگریٹڈ ڈیش بورڈ کا معائنہ کیا۔ بریفنگ میں واضح کیا گیا کہ یہ نیا سسٹم مخصوص دفاتر میں رش کے اوقات کی خودکار نشاندہی کر سکتا ہے اور مشینوں کی حالت کی نگرانی بھی کرتا ہے تاکہ پاسپورٹ کی تیاری میں تاخیر (backlog) کو روکا جا سکے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان پاسپورٹ سسٹم کو اب دنیا کے بہترین ممالک کے نظام کے مطابق ڈھال دیا گیا ہے۔ نئے نظام سےپاکستان او ر دنیا بھر میں پاسپورٹ درخواستوں اور ڈیلیوری کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کی ممکن ہو گی۔ پاسپورٹ کے اپلائی ہونے سے ڈلیوری تک ہر مرحلے پر نگرانی کی جا سکے گی۔ ہمارا مقصد شہریوں کو عالمی معیار کی تیز رفتار اور محفوظ خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے۔ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور اعلی ٰحکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


Comments

Comments are closed.