BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

روسی حملے کے بعد کیف کی 1,700 عمارتیں ہیٹنگ سے محروم

  • صدرزیلنسکی نے خبردار کیا ہے کہ روس کا ہر بڑا حملہ تباہ کن اثرات مرتب کر سکتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد تقریباً 1,700 اپارٹمنٹ عمارتیں تاحال ہیٹنگ سے محروم ہیں۔ کیف کے میئر ویتالی کلیچکو نے اتوار کو اس صورتحال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو شدید سردی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

روس نے 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے ملک کے توانائی کے نظام کو مسلسل نشانہ بنایا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں ان حملوں میں نمایاں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ ہفتے کے روز روس نے یوکرین کے توانائی کے ڈھانچے پر ایک بڑا حملہ کیا، جس کے دوران رات بھر کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ ملک بھر میں منفی درجہ حرارت کے دوران تقریباً 12 لاکھ املاک بجلی سے محروم ہو گئیں۔

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ روس اس وقت یوکرین کے توانائی کے شعبے، اہم انفراسٹرکچر اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کے مطابق صرف اسی ہفتے روس نے یوکرین پر 1,700 سے زائد حملہ آور ڈرونز، 1,380 سے زیادہ گائیڈڈ فضائی بم اور 69 میزائل داغے۔ صدرزیلنسکی نے خبردار کیا کہ روس کا ہر بڑا حملہ تباہ کن اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ وہ اتوار کو لتھوانیا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں سے یوکرین کی حمایت مضبوط بنانے پر زور دیا۔

نائب وزیر اعظم اولیکسی کولیبا نے بتایا کہ ہفتہ کی شام تک کیف کی 3,200 سے زائد عمارتیں ہیٹنگ سے محروم تھیں، جو صبح کے وقت 6,000 کے قریب تھیں۔ کلیچکو کے مطابق یوٹیلیٹی عملہ اور توانائی کمپنیاں اب تک 1,600 سے زیادہ عمارتوں میں ہیٹنگ بحال کر چکی ہیں اور کام تیزی سے جاری ہے۔

یہ بڑے پیمانے کا حملہ ایسے وقت میں ہوا جب یوکرینی، روسی اور امریکی نمائندے ابوظہبی میں جنگ کے خاتمے کے امکانات پر بات چیت کر رہے تھے۔

Comments

Comments are closed.