BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

اپٹما کا بجلی کے موجودہ ٹیرف پر شدید تحفظات کا اظہار

  • پاکستان میں صنعتی بجلی کی قیمت 12 سینٹ فی یونٹ سے زائد جبکہ خطے کے مسابقتی ممالک میں یہ شرح 5 سے 7.5 سینٹ کے درمیان ہے، چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کامران ارشد
شائع اپ ڈیٹ

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے بجلی کی قیمتوں کے موجودہ ڈھانچے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مہنگی توانائی اور کراس سبسڈی کے نظام نے ملکی صنعت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل پانچ ماہ سے کمی واقع ہو رہی ہے اور صرف دسمبر 2025 میں 8 فیصد کی بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جو معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیپرا کی جانب سے ٹیرف میں کمی کا فائدہ صنعتوں کو نہیں دیا گیا، جس کے نتیجے میں گزشتہ دو سال میں 150 بڑی ملیں بند اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں صنعتی بجلی کی قیمت 12 سینٹ فی یونٹ سے زائد ہے، جبکہ خطے کے مسابقتی ممالک میں یہ شرح 5 سے 7.5 سینٹ کے درمیان ہے۔ اس فرق کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ کھو رہی ہیں۔

چیئرمین اپٹما نارتھ اسد شفیع نے صنعتوں پر عائد کراس سبسڈی کو ’خفیہ ٹیکس‘ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سماجی تحفظ کی سبسیڈیز حکومت اپنے بجٹ سے ادا کرے۔

انہوں نے پیک آورز ٹیرف کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے سنگل فلیٹ ریٹ رائج کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی دوران ایف پی سی سی آئی کے رہنما ایس ایم تنویر نے بھی برآمدات میں 60 ارب ڈالر کے ممکنہ خلا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جی ڈی پی میں برآمدات کا حصہ 16 فیصد سے گر کر 10 فیصد رہ گیا ہے، جو تشویشناک ہے۔

انہوں نے پیداواری لاگت کم کرنے اور برآمدی حکمت عملی کی فوری اصلاح پر زور دیا، تاکہ ملک کو قرضوں کے بوجھ سے نکالا جا سکے۔

Comments

200 حروف