BR100 Decreased By (-1.91%)
BR30 Decreased By (-2.34%)
KSE100 Decreased By (-1.54%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.20 Decreased By ▼ -0.53 (-0.93%)
BIPL 26.77 Decreased By ▼ -0.21 (-0.78%)
BOP 32.98 Decreased By ▼ -0.77 (-2.28%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.72 Decreased By ▼ -0.28 (-1.56%)
DGKC 196.67 Decreased By ▼ -8.26 (-4.03%)
FABL 98.98 Decreased By ▼ -1.12 (-1.12%)
FCCL 51.25 Decreased By ▼ -1.84 (-3.47%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.34 (-2.06%)
GGL 24.99 Increased By ▲ 0.15 (0.6%)
HBL 295.49 Decreased By ▼ -4.33 (-1.44%)
HUBC 214.18 Decreased By ▼ -2.90 (-1.34%)
HUMNL 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.12 Decreased By ▼ -0.19 (-0.65%)
MLCF 88.82 Decreased By ▼ -3.34 (-3.62%)
OGDC 311.95 Decreased By ▼ -4.34 (-1.37%)
PAEL 40.99 Decreased By ▼ -1.05 (-2.5%)
PIBTL 15.96 Decreased By ▼ -0.45 (-2.74%)
PIOC 282.84 Decreased By ▼ -17.40 (-5.8%)
PPL 212.66 Decreased By ▼ -4.18 (-1.93%)
PRL 52.54 Increased By ▲ 1.68 (3.3%)
SNGP 99.36 Decreased By ▼ -2.36 (-2.32%)
SSGC 25.10 Decreased By ▼ -1.88 (-6.97%)
TELE 8.32 Decreased By ▼ -0.33 (-3.82%)
TPLP 13.22 Decreased By ▼ -0.17 (-1.27%)
TRG 56.89 Decreased By ▼ -2.37 (-4%)
UNITY 9.94 Decreased By ▼ -0.36 (-3.5%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کھیل

انڈر 19 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

عثمان خان کی 75 رنز کی شاندار اننگز، احمد حسین 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
شائع اپ ڈیٹ

آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ سی کے تیسرے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں کے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ہرارے میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈ کپ کے بارہویں میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں پاکستان ٹیم نے 188 رنز کا ہدف 44 ویں اوووز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کے لیے میدان میں اتری تو پاکستان کے فاسٹ بولر علی رضا نے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں اڑا کر پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بعد میں آنے والے اسکاٹش بلے باز بھی کھل کر رنز نہ بناسکے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کپتان تھامس نائٹ 37، فنلے جونز 33 اور اولی جونز 30 رن کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ مانو سراسوت نے 25، روری گرانٹ نے 21 اور فینلے کارٹر نے 12 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کا کوئی اور کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4، مومن قمر نے 3، عبدالسبحان نے 2 اور محمد صیام نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 188 رنز کا ہدف باآسانی 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

عثمان خان نے 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ احمد حسین 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ علی حسان 15 اور سمیر منہاس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان فرحان یوسف 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اولی جونز اور منوسرسوت نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


Comments

Comments are closed.