BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 60 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے 3 اہم معاہدوں پر دستخط

  • معاہدوں پر اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد اور حکومتِ پاکستان کے درمیان دستخط کیے گئے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ایس بی ڈی) کے ساتھ 60 کروڑ 34 لاکھ ڈالر مالیت کے3 معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ معاہدوں پر اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد اور حکومتِ پاکستان کے درمیان دستخط کیے گئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق غربت کے خاتمے کے منصوبے کے تحت 118.4 ملین ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کے ذریعے 68,500 خاندانوں کو روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور انسانی وسائل کی ترقی (ہیومن کیپیٹل ڈولپمنٹ) میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے اپنے ذرائع معاش کو بہتر بنانے کے قابل بنایا جائے گا۔

دریں اثنا، 475 ملین ڈالر (47 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) ایم-6 موٹر وے منصوبے کے لیے فراہم کیے جائیں گے۔ یہ پشاورکراچی موٹر وے کا 120.8 کلومیٹر طویل ایک اہم سیکشن ہے، جو ملک کے شمال-جنوب راہداری (نارتھ ساؤتھ کوریڈور) کے درمیان موجود ادھورے لنک کو جوڑنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مزید برآں، 1 کروڑ ڈالر (10 ملین ڈالر) آزاد جموں و کشمیر میں اسکولوں سے باہر بچوں کے منصوبے کے لیے جاری کیے جائیں گے۔ اس اقدام کے تحت 60,000 ایسے بچوں کو غیر رسمی تعلیمی ذرائع سے مدد فراہم کی جائے گی جو اسکولوں سے باہر ہیں، جبکہ 135 اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، 250 تعلیمی مراکز قائم ہوں گے، 4,000 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی، اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مزاحمت رکھنے والی (کلائمیٹ ریزیلیئنٹ) تدریسی سہولیات تعمیر کی جائیں گی۔

اسلامی ترقیاتی بینک کے وائس پریزیڈنٹ آپریشنز، ڈاکٹر رامی احمد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سرکاری دورے پر اتوار کو اسلام آباد پہنچے۔

بیان کے مطابق ڈاکٹر رامی احمد کا اسلام آباد کا سرکاری دورہ، جو 18 تا 21 جنوری 2026 تک جاری رہے گا، پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے، پائیدار ترقی کے تعاون کو مضبوط بنانے، اسلامی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے چلنے والے بڑے منصوبوں کو آگے بڑھانے اور قومی ترجیحات اور بینک کے 2026 کے ورک پروگرام پر اعلیٰ حکومتی قیادت سے مشاورت کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.