BR100 Decreased By (-0.25%)
BR30 Decreased By (-0.64%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.35 Decreased By ▼ -0.10 (-0.17%)
BIPL 25.54 Increased By ▲ 0.12 (0.47%)
BOP 33.79 Decreased By ▼ -0.46 (-1.34%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.71 Decreased By ▼ -0.25 (-1.19%)
DGKC 197.20 Decreased By ▼ -0.27 (-0.14%)
FABL 90.03 Increased By ▲ 0.52 (0.58%)
FCCL 53.49 Decreased By ▼ -0.40 (-0.74%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.19 (-1.05%)
GGL 20.35 Increased By ▲ 0.55 (2.78%)
HBL 285.69 Decreased By ▼ -0.37 (-0.13%)
HUBC 214.12 Decreased By ▼ -1.28 (-0.59%)
HUMNL 11.11 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.09 (-1.11%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.61 (2.22%)
MLCF 87.40 Decreased By ▼ -0.65 (-0.74%)
OGDC 320.31 Decreased By ▼ -4.25 (-1.31%)
PAEL 40.25 Increased By ▲ 0.31 (0.78%)
PIBTL 17.14 Decreased By ▼ -0.18 (-1.04%)
PIOC 274.58 Decreased By ▼ -0.88 (-0.32%)
PPL 228.73 Decreased By ▼ -4.05 (-1.74%)
PRL 34.49 Decreased By ▼ -0.46 (-1.32%)
SNGP 98.83 Decreased By ▼ -0.78 (-0.78%)
SSGC 26.83 Decreased By ▼ -0.34 (-1.25%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.33 Increased By ▲ 0.57 (6.51%)
TRG 71.61 Decreased By ▼ -0.14 (-0.2%)
UNITY 11.56 Decreased By ▼ -0.11 (-0.94%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ اسے خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع اپنے تلاشی کنویں بیلی ٹانگ-ون کے لاک ہارٹ فارمیشن سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

اس پیشرفت سے متعلق معلومات اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کی گئیں۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ یہ دریافت ٹال جوائنٹ وینچر کے ذریعے کی گئی، جس میں ایم او ایل پاکستان آئل اینڈ گیس کمپنی (آپریٹر) 10 فیصد ورکنگ انٹرسٹ ، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ 30 فیصد، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ 30 فیصد، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ 25 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ 5 فیصد حصص کی شراکت دار ہیں۔

پی پی ایل نے بتایا کہ کنویں کی کھدائی کا آغاز 10 اگست 2025 کو کیا گیا تھا اور اس نے کامیابی سے 4,011 میٹر کی ٹرو ورٹیکل ڈیپتھ یعنی اصل عمودی گہرائی کا ہدف حاصل کر لیا ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ لاگنگ وائل ڈرلنگ اور وائر لائن لاگز ڈیٹا کے نتائج کی تشریح کی بنیاد پر، لاک ہارٹ فارمیشن (تلاشی ہدف) کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس تجربے کے دوران 32/64 انچ کے چوک پر 254 پاؤنڈ فی مربع انچ (پی ایس آئی) کے ’ویل ہیڈ فلوئنگ پریشرکے ساتھ 1.37 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ (ایم ایم ایس سی ایف ڈی) کی شرح سے گیس حاصل ہوئی۔

لسٹڈ کمپنی نے کہا کہ اس دریافت نے ٹال (TAL) بلاک میں مزید تلاشی کے عمل کو خطرات سے پاک کردیا ہے جس سے ترقی کے نئے اور بہتر مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

Comments

200 حروف