BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ویزا کا پاکستان کے ادائیگیوں کے نظام پر بھرپور اعتماد کا اظہار

  • وفاقی وزیر خزانہ سے ویزا کے وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال
شائع اپ ڈیٹ

ادائیگیوں کی ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی عالمی کمپنی ویزا نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پھیلاؤ اور مالی شمولیت (فنانشل انکلوژن) کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کمپنی نے چھوٹے اور نینو (انتہائی چھوٹے) کاروبار کی مدد کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی ہے جن میں کیو آر کوڈ اور ٹیپ ٹو فون جیسے حل کو ٹئیر 2 اور ٹئیر 3 شہروں تک پھیلانا شامل ہے۔

جمعرات کو جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق یہ پیش رفت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ویزا کے ایک وفد کے درمیان ہونے والی اعلیٰ سطح کی ملاقات میں سامنے آئی۔ ویزا کے وفد کی قیادت سینٹرل یورپ، مشرقِ وسطیٰ اور افریقہ (سی ای ایم ای اے) کے ریجنل صدر طارق محمود کر رہے تھے۔

دونوں جانب سے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی رفتار کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں خاص طور پر ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر، ادائیگیوں کے نظام اور سرکاری ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن پر زور دیا گیا۔

ویزا کے وفد نے پاکستان میں بینکوں، فن ٹیک کمپنیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے مشاہدات شیئر کیے۔ وفد نے نوٹ کیا کہ میکرو اکنامک استحکام کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے پھیلاؤ، مالی شمولیت اور جدت طرازی میں دلچسپی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں نقد رقم کی جگہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال، فراڈ سے بچاؤ، چھوٹے اور نینو کاروبار کے لیے تعاون، کیو آر اور ٹیپ ٹو فون حل، اور خاص طور پرٹئیر-2 اور ٹئیر-3 شہروں میں ادائیگیوں کی قبولیت کے بنیادی ڈھانچے کو پھیلانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے ادائیگیوں کے مختلف ذرائع کے درمیان انتخاب کے حق اور مقابلے کی فضا کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، تاکہ جدت طرازی کو فروغ دیا جا سکے، خطرات کا انتظام بہتر ہو اور صارفین و تاجروں کے لیے بہترین نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

انہوں نے جاری اقدامات کی تفصیلات بیان کیں جن میں پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام، اسٹیٹ بینک کے تحت ادائیگی کے نظام میں اصلاحات، اور سرکاری وصولیوں اور اخراجات کو ڈیجیٹائز کرنے کی کوششیں شامل ہیں، تاکہ شفافیت، کارکردگی اور سروس کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔

ملاقات میں ابھرتے ہوئے شعبوں پر بھی غور کیا گیا جن میں ترسیلاتِ زر ، ای کامرس، سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے سیاحت پر کیے جانے والے اخراجات اور ایک منظم فریم ورک کے تحت بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں سمیت نئی ٹیکنالوجیز کا ممکنہ استعمال شامل تھا۔

دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں حکومتی ادائیگیوں کی ڈیجیٹلائزیشن اور مالی شمولیت کے اقدامات کے حوالے سے تکنیکی مشاورت اور معلومات و تجربات کا تبادلہ شامل ہے۔

Comments

Comments are closed.