سری لنکا کیساتھ ٹی 20 سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان، شاداب خان کی واپسی
- سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، مڈل آرڈر بلے باز اس سال پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ میں مستقل بنیادوں پر موجود رہے ہیں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ سینئر کرکٹرز کو بھی موقع دیا گیا ہے، جبکہ قیادت سلمان علی آغا کے سپرد کی گئی ہے۔
کندھے کی سرجری کے بعد شاداب خان بھی دوبارہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں.
سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔ مڈل آرڈر بلے باز اس سال پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ میں مستقل بنیادوں پر موجود رہے ہیں.
انہوں نے ریکارڈ 34 میچز میں شرکت کی جو کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ ہے اور وہ سلیکشن کمیٹی کا اعتماد برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں وکٹ کیپر بلے باز خواجہ محمد نافع کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی ٹیم 4 اور 5 جنوری 2026 کو مرحلہ وار سری لنکا روانہ ہوگی۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز دمبولا میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 جنوری کو شیڈول ہیں۔
پی سی بی حکام کے مطابق یہ سیریز آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرے گی۔
15 رکنی اسکواڈ میں سلمان علی آغا، عبدالصمد، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ محمد نافع، محمد نواز، محمد سلمان مرزا، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاداب خان، عثمان خان اور عثمان طارق شامل ہیں۔

























Comments
Comments are closed.