BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی کارروائی، 31 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

  • تمام ضبط شدہ اشیاء کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے اور کسٹم ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے،حکام
شائع اپ ڈیٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے متعدد کارروائیوں میں 317 ملین روپے کا ممنوعہ سامان ضبط کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن (آئی بی او) کیا گیا جس میں کسٹمز انفورسمنٹ نے مختلف برانڈڈ اسمگل شدہ سگریٹ کے 508 کارٹن (25,400 سٹکس) قبضے میں لے لیے۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ پکڑے گئے سگریٹ کی تخمینہ قیمت 200 ملین روپے ہے۔ متعینہ معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی سختی سے تعمیل کرتے ہوئے محتاط نگرانی اور جانچ کے بعد یہ ممنوعہ اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں الگ الگ کارروائیوں میں کسٹمز حکام نے بڑی تعداد میں اسمگل شدہ موبائل فونز اور 13 نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیاں بھی ضبط کیں، جن کی مجموعی تخمینہ شدہ مالیت 11 کروڑ 70 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ” تمام ضبط شدہ اشیاء کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے، اور کسٹم ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت مزید قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔“

جمعہ کے روز کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے انسداد اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے ایک انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران تقریباً 62 ملین روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز کی ایک کھیپ پکڑی ہے۔

Comments

Comments are closed.