BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

انگلینڈ نے ابتدائی تین میچز میں شکست کے بعد بالاخر میلبرن کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے 175 رنز کے ہدف کو 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایشیز سیریز میں اپنی پہلی فتح حاصل کر لی۔

آج نیوز کے مطابق انگلینڈ 14 سال بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

میلبرن میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 175 رنز کا ہدف حاصل کیا، جس کے بعد اس نے آسٹریلیا کو اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں پہلی بار شکست دی۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 18 اور جیمی اسمتھ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جیکب بیتھیل 40، زیک کرولی 37 اور بین ڈکٹ 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جو روٹ 15، برائیڈن کارس 6 اور کپتان بین اسٹوکس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


آسٹریلیا کی طرف سے جھائی رچرڈسن، اسکاٹ بولینڈ اور مچل اسٹارک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 4 رنز بغیر کسی نقصان کے کیا لیکن پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


اس دوران ٹریوس ہیڈ 46 اور کپتان اسٹیو اسمتھ ناٹ آؤٹ 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے برائیڈن کارس نے 4، بین اسٹوکس نے 3، جوش ٹنگ نے 2 اور گس ایٹکنسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے روز دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز میں آل آؤٹ ہوگئی تھیں۔ انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی جس میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ انگلینڈ کی پہلی اننگز محض 110 رنز پر ختم ہوئی، جس کے بعد آسٹریلیا کو 42 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔


Comments

Comments are closed.