BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

ترکیہ میں تعمیر شدہ دونوں ملجم جہاز مکمل ، پی این ایس خیبر بحری بیڑے میں شامل

ترک صدر اردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نیوی نے استنبول(ترکیہ )میں دوسرے ملجم کلاس جنگی جہاز ’پی این ایس خیبر‘ کی کمیشننگ تقریب منعقد کی۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز نیوی کے مطابق تقریب میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب میں صدر اردوان نے پاکستان اور ترکیہ کے برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا اور مستقبل میں دفاعی پیداوار کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے ترکیہ کی وزارت دفاع، استنبول نیول شپ یارڈ اور پی این ملجم جہازوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن اور تعمیر میں شامل اصل سازوسامان فراہم کرنے والوں (او ای ایم ایز) کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی اور ترکی نیول فورسز کے درمیان باہمی تعلقات نہ صرف دفاعی تعاون کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ دونوں ممالک کی دیرپا اور گہری شراکت داری کی عکاسی بھی کرتے ہیں۔

تقریب کے بعد صدر اردوان اور نیول چیف نے خطے میں بحری سلامتی اور مستقبل میں پی این ٹی این ایف مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

پی این ملجم کلاس جہاز سب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سطحی جہاز ہیں جن میں جدید کمانڈ اور کنٹرول سسٹمز، جدید ہتھیار اور سینسرز نصب ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس خیبر کی کمیشننگ پر پاکستان نیوی، دفاعی ماہرین اور تمام شراکت داروں کو مبارکباد دی۔ صدر زرداری نے کہا کہ ترکیہ میں پاکستان نیوی کے ملجم کلاس جہاز کی کمیشننگ قومی بحری دفاع کے لیے اہم سنگ میل ہے اور یہ جدید جہاز ملک کی سمندری حدود اور سلامتی کو مزید مستحکم کرے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی این ایس خیبر کی کمیشننگ پاکستان کی سمندری حدود کے تحفظ کو مزید مضبوط کرے گی اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، باہمی اعتماد اور دیرپا برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے لیے چار ملجم کلاس جہاز بنانے کا معاہدہ 2018 میں وزارت دفاعی پیداوار پاکستان اور مسٹرزاے ایس ایف اے ٹی ترکیہ کے درمیان طے پایا تھا، جس میں دو جہاز ترکیہ میں اور باقی دو پاکستان میں تعمیر کیے جائیں گے۔ پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کے ساتھ ترکیہ میں تعمیر ہونے والے دونوں جہاز مکمل ہو گئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.