BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

اسپیل لمیٹڈ کے یو ای ٹی لاہور کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  • پولیمر پائیداری اور سرکلر اکانومی کے فروغ کے لیے صنعت اور تعلیمی ادارے کے درمیان شراکت داری قائم کرلی گئی
شائع اپ ڈیٹ

آٹو موٹیو پارٹس اور فوڈ و ایف ایم سی جی صنعت کے لیے پیکیجنگ سلوشنز فراہم کرنے والی معروف فہرست شدہ کمپنی اسپیل لمیٹڈ نے پائیداری اور سرکلر اکانومی کے شعبے میں صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) لاہور کے شعبۂ پولیمر اینڈ پروسیس انجینئرنگ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

اس مفاہمتی یادداشت پر باضابطہ طور پر وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر اور اسپیل لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضیاء حیدر نقوی نے دستخط کیے، جس کے تحت یو ای ٹی لاہور میں چیئر آن پولیمر سسٹین ایبلیٹی اینڈ سرکیولیرٹی قائم کی گئی۔ یہ چیئر ایک تعلیمی اور تحقیقی اقدام ہے، جس کا مقصد تحقیق، جدت، تعلیم اور پالیسی سے متعلق سرگرمیوں کے ذریعے پائیداری، پولیمرز اور سرکلر اکانومی کے عملی فروغ پر کام کرنا ہے۔

یہ نجی شعبے اور تعلیمی ادارے کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا شراکتی اقدام ہے، جس کا مقصد پولیمر ویسٹ مینجمنٹ، ری سائیکلیبلٹی، پائیدار مٹیریل ڈیزائن اور سرکلر مصنوعات کی تیاری جیسے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اور منظم تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس منصوبے کو صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان ایک مثالی ربط کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو سائنسی تحقیق کو صنعتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گا۔

معاہدے کے تحت چیئر جدید تحقیقی شعبوں پر توجہ دے گی، جن میں مکینیکل اور کیمیکل ری سائیکلنگ ٹیکنالوجیز، پوسٹ کنزیومر ریزن (پی سی آر) کا استعمال، لائف سائیکل اسیسمنٹ (ایل سی اے)، ایکسٹینڈڈ پروڈیوسر ریسپانسبلٹی (ای پی آر)، اپ سائیکلنگ اور پائیدار پولیمر مصنوعات کی تیاری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ طلبہ کے لیے انٹرن شپس، فائنل ایئر پراجیکٹس اور تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اسپیل لمیٹڈ مالی معاونت، صنعتی رہنمائی اور تکنیکی تعاون فراہم کرے گی، جبکہ یو ای ٹی لاہور تعلیمی قیادت، لیبارٹری سہولیات اور تحقیقی انفرااسٹرکچر مہیا کرے گی۔ یہ معاہدہ ابتدائی طور پر تین سال کے لیے مؤثر ہوگا، جس میں باہمی رضامندی سے توسیع کی گنجائش موجود ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر2025

Comments

Comments are closed.