BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

الیکٹرک آئیکون قرار دی جانے والی ایس جی ایم ڈبلیو بینگو ای وی پاکستان میں متعارف

  • ایم جی بینگو ای وی کی متوقع ریٹیل قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر ، بکنگ شروع
شائع اپ ڈیٹ

ایم جی پاکستان نے جے ڈبلیو اسپیشل اکنامک زون (جے ڈبلیو ایس ای زیڈ) کے اشتراک سے ایس جی ایم ڈبلیو بینگو ای وی متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بی سیگمنٹ الیکٹرک ہیچ بیک گاڑی ایس اے آئی سی جی ایم وولنگ نے تیار کی ہے۔ ایم جی بینگو ای وی کی متوقع ریٹیل قیمت 59 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ بکنگ 12 لاکھ روپے ایڈوانس پر شروع کر دی گئی ہے۔ گاڑی کی ڈیلیوری 2026 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔

اس گاڑی کو پاکستان آٹو پارٹس شو (پی اے پی ایس) اور منتخب ڈیلرشپس میں عوامی نمائش کے لیے پیش کیا گیا ،تاکہ صارفین کے ردِعمل اور مارکیٹ کی قبولیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ یہ لانچ حکومت کی نیو انرجی وہیکلز پالیسی 2025–2030 سے ہم آہنگ ہے، جس کے تحت 2030 تک 30 فیصد اور 2040 تک 90 فیصد نئی گاڑیوں کو الیکٹرک بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ایم جی پاکستان کے ترجمان کے مطابق بینگو ای وی جسے “الیکٹرک آئیکون” کہا جا رہا ہے، شہری صارفین کے لیے الیکٹرک موبیلیٹی کو قابلِ رسائی بنانے کی کوشش ہے۔ جے ڈبلیو ایس ای زیڈ کے نمائندے نے کہا کہ یہ شراکت داری ای وی پالیسی کے اہداف، ایندھن پر انحصار میں کمی اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد دے گی۔

بینگو ای وی میں 31.9 کلو واٹ آور بیٹری دی گئی ہے جو ایک چارج پر 333 کلومیٹر تک رینج فراہم کرتی ہے۔ گاڑی میں جدید ڈیزائن، ڈوئل اسکرین ڈسپلے، آرام دہ انٹیریئر اور جدید حفاظتی فیچرز شامل ہیں۔ یہ ماڈل شہری استعمال کے لیے ایک موزوں اور قدر کے لحاظ سے پرکشش الیکٹرک آپشن ثابت ہو سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.