BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
مارکٹس

پاک قطر فیملی تکافل نے اسٹاک ایکسچینج میں اپنی ابتدائی عوامی پیشکش کے ذریعے 901 ملین روپے جمع کرلیے

  • کمپنی کے شیئر کی قیمت 2 روزہ بک بلڈنگ کے عمل کے اختتام پر فلور پرائس سے 29 فیصد بڑھ کر 18.02 روپے تک پہنچ گئی
شائع December 12, 2025 اپ ڈیٹ December 13, 2025

پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ ( پی کیو ایف ٹی ایل ) نے اپنی دو روزہ ڈچ بیڈنگ کے عمل کے اختتام پر 50 ملین شیئرز کی فروخت کے لیے فی شیئر 18.02 روپے کا حتمی ہدف مقرر کیا، جس سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس ) پر اپنے کاروبار کے توسیع کے لیے 901 ملین روپے کی سرمایہ کاری جمع کی گئی ہے۔

دو روزہ بک بلڈنگ کے عمل کے دوران شیئر کی قیمت فلور پرائس 14 روپے سے تقریباً 29 فیصد بڑھ کر 18.02 روپے تک پہنچ گئی، اس عمل کے دوران شیئر کی قیمت فلور پرائس سے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد بڑھ کر 21 روپے تک جا سکتی تھی۔

بزنس ریکارڈر سے بات کرتے ہوئے شاہد علی حبیب سی ای او، عارف حبیب لمیٹڈ ( اے ایچ ایل ) جو کہ اس ابتدائی عوامی پیشکش ( آئی پی او ) کے لیے مرکزی بک رنر تھی نے کہا کہ کمپنی نے جمعہ کو دو روزہ بک بلڈنگ کے اختتام پر 37.5 ملین شیئرز (50 ملین شیئرز میں سے 75 فیصد) فروخت کر کے 675.75 ملین روپے جمع کیے۔

شریعہ کے مطابق خاندانی انشورنس فراہم کرنے والی کمپنی باقی 1 کروڑ 25 لاکھ شیئرز (50 ملین شیئرز کا 25 فیصد) ریٹیل سرمایہ کاروں کو 18.02 روپے فی شیئر کے اسٹرائیک پرائس پر فروخت کرے گی جس سے کمپنی کو مزید 22 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار روپے حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا، یوں کمپنی کے مطابق آئی پی او کے ذریعے مجموعی طور پر 90 کروڑ 10 لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

پی کیو ایف ٹی ایل کے پریس بیان میں کہا گیا کہ آئی پی او کی بُک بلڈنگ 3.2 گنا زائد طلب کے ساتھ مکمل ہوئی جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کسی بھی خالص خاندانی تکافل کمپنی کا پہلا آئی پی او ہے۔

یہ پاکستان کے اسلامی انشورنس (تکافل) سیکٹر میں بھی اپنی نوعیت کا پہلا آئی پی او تھا، حبیب نے بتایا جو کمپنی اور اس کی مضبوط بنیادوں پر مارکیٹ کے پختہ اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

آئی پی او سے حاصل ہونے والی رقم پی کیو ایف ٹی ایل کو سرمائے کی ضروریات پوری کرنے، ڈیجیٹل چینلز کے فروغ اور صارفین پر مبنی نئے تکافل مصنوعات کی ترقی میں مدد دے گی۔

بیان کے مطابق پی کیو ایف ٹی ایل پاکستان کی پہلی اور سب سے بڑی خالص خاندانی تکافل آپریٹر ہے جو مجموعی فیملی تکافل مارکیٹ کا 44 فیصد اور خالص خاندانی تکافل کے حصے کا 90.47 فیصد رکھتی ہے۔ کمپنی ملک کے کُل لائف انشورنس بزنس میں 6.6 فیصد حصہ بھی رکھتی ہے۔

ملک بھر میں سیلز نیٹ ورک پر مشتمل 73برانچز اور 1971فیلڈ نمائندوں کے ساتھ پاک قطر فیملی تکافل ذاتی سرمایہ کاری اور تکافل سلوشنزپیش کرتی ہے۔ پاک قطر فیملی تکافل نے بینک برانچز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے تحفظ سلوشنز فراہم کرنے کیلئے 14کلیدی بینکوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری بھی کی ہے۔

Comments

200 حروف