BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.26%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.87 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.44 (-0.47%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.12 Decreased By ▼ -0.44 (-2.25%)
HBL 306.45 Increased By ▲ 0.35 (0.11%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.16 Decreased By ▼ -0.30 (-1.13%)
MLCF 91.50 Decreased By ▼ -1.66 (-1.78%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 239.96 Decreased By ▼ -3.25 (-1.34%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.30 Decreased By ▼ -1.72 (-1.85%)
SNGP 90.88 Decreased By ▼ -0.96 (-1.05%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.58 Decreased By ▼ -0.39 (-3.01%)
TRG 56.25 Decreased By ▼ -0.31 (-0.55%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

قومی روڈمیپ برائے ایس ایم ایز اور ورکر فارملائزیشن کا آغاز

  • روڈمیپ ایک سالہ مشاورت اور تحقیق کے بعد تیار کیا گیا، جس میں متعدد قومی اداروں نے حصہ لیا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) اور سمیڈا کے اشتراک سے قومی روڈمیپ برائے ایس ایم ایز اور محنت کشوں کی فارملائزیشن باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ساتھ ملکی معیشت کو دستاویزی بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ روڈمیپ ایک سالہ مشاورت اور تحقیق کے بعد تیار کیا گیا، جس میں متعدد قومی اداروں نے حصہ لیا۔ منصوبہ کاروبار کے اندراج کو آسان بنانے، سپلائی چین کی شفافیت بڑھانے، لیبر کمپلائنس کو مضبوط کرنے اور ایس ایم ایز کو تیزی سے بدلتی عالمی و ماحولیاتی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیتا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کے مطابق ایس ایم ایز اور ورکرز کی فارملائزیشن قومی ترقی کے لیے بنیادی سنگِ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر منظم معیشت عالمی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر سکتی، جبکہ یورپی یونین کی نئی تجارتی پالیسیوں سے ہم آہنگ ہونا پاکستان کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔ روڈمیپ کا مقصد بزنس رجسٹریشن کو سادہ بنا کر ’’ایزی بزنس ایکٹ‘‘ کے تحت ایک قومی رجسٹری قائم کرنا ہے۔

انہوں نے پنجاب اور سندھ میں نئے لیبر کوڈز اور ڈیجیٹل لیبر کنٹریکٹ پورٹل کو فارمل معیشت کی جانب بڑی پیش رفت قرار دیا۔

ہارون اختر نے کہا کہ فارملائزیشن سے عالمی منڈیوں تک رسائی، مالی سہولتیں، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور کریڈٹ اسکورنگ جیسے فوائد کھلیں گے۔ یہ عمل حکومت ہی نہیں بلکہ ریاست، نجی شعبے، مزدوروں اور ترقیاتی شراکت داروں کا مشترکہ سماجی معاہدہ ہے۔

آئی ایل او کے کنٹری ڈائریکٹر گیر ٹونسٹول اور اسمیڈا کی سی ای او نادیہ جہانگیر سیٹھ نے اس اقدام کو پاکستان کی مسابقت، پیداواری صلاحیت اور ورکرز کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن قدم قرار دیا۔ روڈمیپ رجسٹریشن کی سادگی، ریگولیٹری ہم آہنگی، ڈیجیٹل ٹولز، ٹریس ایبلٹی، اور سپلائی چین ذمہ داری جیسے عملی اقدامات پر مشتمل ہے، جو جی ایس پی پلس اور عالمی معیار سے مطابقت کو مضبوط بنائے گا۔

Comments

Comments are closed.