BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.26%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.87 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.44 (-0.47%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.14 Decreased By ▼ -0.42 (-2.15%)
HBL 306.45 Increased By ▲ 0.35 (0.11%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.16 Decreased By ▼ -0.30 (-1.13%)
MLCF 91.45 Decreased By ▼ -1.71 (-1.84%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.77 Increased By ▲ 0.09 (0.61%)
PIOC 239.96 Decreased By ▼ -3.25 (-1.34%)
PPL 222.20 Decreased By ▼ -4.71 (-2.08%)
PRL 91.30 Decreased By ▼ -1.72 (-1.85%)
SNGP 90.88 Decreased By ▼ -0.96 (-1.05%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.25 Decreased By ▼ -0.31 (-0.55%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

اسٹیٹ بینک پشاور میں پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے پر تقریب کا انعقاد

  • خواتین کی معاشی شمولیت اور کاروباری ترقی کے فروغ کیلئے مختلف اداروں کی بھرپور شرکت
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی بی ایس سی) پشاور نے اپنے ہیڈ آفس میں پاکستان وومن انٹرپرینیورشپ ڈے 2025 بھرپور جوش و خروش سے منایا۔ اس تقریب کا مقصد خواتین کی معاشی شمولیت کی اہمیت اجاگر کرنا اور ایسے نظام کو مضبوط بنانا تھا جو خواتین کی زیرِ قیادت کاروباری سرگرمیوں کو پائیدار انداز میں فروغ دے۔

اس موقع پر بزنس انکیوبیشن سینٹرز، ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پشاور و چترال، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ ), سرکل وومن، یو این وومن اور سمیڈا کے نمائندگان نے شرکت کی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سرکاری، نجی اور سماجی شعبے خواتین کی کاروباری ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

تقریب میں مختلف بینکوں کے اسٹالز کے علاوہ 30 خواتین کاروباری شخصیات نے بھی اپنے مصنوعات کی نمائش کی، جس سے صوبے میں خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور تخلیقی رجحان واضح ہوا۔

اسٹیٹ بینک پشاور کے چیف مینیجر شہریار خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامع معاشی ترقی کے لیے خواتین کا بااختیار ہونا ناگزیر ہے۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک کے جنس پر مبنی مالی شمولیت کے اقدامات بالخصوص بینکنگ آن ایکوالٹی فریم ورک کے تحت خواتین کے لیے آسان مالیاتی رسائی پیدا کرنے کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

تقریب کی مہمانِ خصوصی شیہد بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صفیہ احمد نے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کے کاروبار نہ صرف گھرانوں بلکہ کمیونٹیز اور مجموعی معیشت میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

تقریب اختتام پذیر ہوئی تو شرکا اور خواتین کاروباری افراد کی کاوشوں کو سراہا گیا، جبکہ ایس بی پی بی ایس سی پشاور نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خیبر پختونخوا میں خواتین انٹرپرینیورز کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔


Comments

Comments are closed.