پاکستان
اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 14.57 ارب ڈالر ہوگئے
- ملک کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 19.59 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 28 نومبر 2025 تک پاکستان کے مجموعی مائع زرمبادلہ کے ذخائر 19.59 ارب ڈالر رہے۔
ہفتہ وار بنیاد پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 1.4 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ بڑھ کر 14.57 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔
اسی دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر 5.01 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔
مجموعی طور پر ملک کے مائع زرمبادلہ کے ذخائر 19.59 ارب ڈالر رہے۔






















Comments
Comments are closed.