BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

سری لنکا میں سمندری طوفان ، پاکستان کا 200 ٹن امدادی سامان روانہ

  • الخدمت فاؤنڈیشن سمیت دیگر فلاحی اداروں کا اس امدادی کھیپ میں تعاون شامل ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے سری لنکا بھیجے جانے والے 200 ٹن امدادی سامان کا انتظام کیا ، تاکہ سمندری طوفان سائیکلون ڈیٹوا کے متاثرین کی مدد کی جا سکے، جس نے ملک میں نہ صرف وسیع پیمانے پر تباہی مچائی ہے بلکہ ہزاروں مکانات تباہ و برباد کرنے کے علاوہ متعدد افراد کی جانیں لے ہیں جب کہ متعدد متاثرین لاپتا بھی ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات اور چیف آف آرمی اسٹاف کی معاونت سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے ایک سمندری شپمنٹ کا انتظام کیا جس میں خیمے، کمبل، کوئلٹس، لائف جیکٹس، ریسکیو بوٹس، ڈی واٹرنگ پمپ، لیمپس، سونے کے میٹ، مچھر دانیاں، بچوں کا دودھ، ریڈی ٹو یوز تھیراپیوٹک فوڈ (آر یو ٹی ایف) اور ضروری ادویات شامل تھیں۔

اس کھیپ میں انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں بشمول الخدمت فاؤنڈیشن نے بھی تعاون کیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے فضائی عبور کی اجازت نہ دینے کے سبب یہ کھیپ سمندری راستے سے بھیجی گئی، جس سے معمولی تاخیر ہوئی۔ امدادی سامان کی سری لنکا پہنچنے کی توقع آٹھ دنوں کے اندر ہے۔

اسلام آباد میں منعقدہ روانگی کی تقریب میں سری لنکن سفیر، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے سینئر حکام اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

بلال اظہر کیانی نے لاجسٹک چیلنجز کے باوجود این ڈی ایم اے کے تیز تر اور بہترین ریلیف آپریشن کی تعریف کی جبکہ سری لنکن سفیر نے پاکستان کے بروقت تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

این ڈی ایم اے نے بحران کے دوران دوستانہ ممالک کی مدد کے لیے پاکستان کے عزم کو دوبارہ دہرایا اور سری لنکا کی بحالی اور دوبارہ تعمیر کے اقدامات میں مسلسل تعاون کا وعدہ کیا۔

Comments

Comments are closed.