پاکستان
ترکیہ کے وزیر توانائی کی آرمی چیف سے ملاقات ، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
- دونوں فریقین کی توانائی کے شعبے پر بھی گفتگو ، وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کے مواقع کا جائزہ لیا
ترکیہ کے وزیر توانائی اور قدرتی وسائل آلپارسلان بایرک تار نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون خاص طور پر توانائی کے شعبے پر بات چیت کی اور وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کے مواقع کا جائزہ لیا۔
انہوں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مشترکہ علاقائی مقاصد پر مل کر کام کرنے کے عزم کو بھی دہرایا۔
آرمی چیف نے پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی اور بھائی چارے والے تعلقات پر زور دیا اور بین الاقوامی فورمز پر انقرہ کی مسلسل حمایت کو سراہا۔






















Comments
Comments are closed.