پاکستان
کراچی: کھلے مین ہول میں گرنے والے بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد مل گئی
حکام اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ مین ہول کھلا کیسے رہ گیا، میئر مرتضی وہاب
کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال نیپا پل کے قریب کھلے مین ہول میں گر نے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے کی تلاش کے بعد مل گئی ہے۔
آج نیوز کے مطابق ریسکیو 1122، ایدھی اور دیگر ریسکیو ادارں نے آپریشن میں حصلہ لیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ابراہیم نامی بچہ اتوار کی شب والدین کے ساتھ ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور آیا تھا جہاں وہ اچانک ان کا ہاتھ چھڑا کر بھاگا اور لگ بھگ ساڑھے گیارہ بجے قریب ہی موجود گٹر میں جاگرا، اہلِ خانہ اور علاقہ مکین گھنٹوں تک تلاش کرتے رہے لیکن معصوم ابراہیم کا پتا نہ چل سکا۔
بچے کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی ) منتقل کردی گئی ہے۔
کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے پیر کو پریس بریفنگ میں کہا کہ حکام اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ مین ہول کھلا کیسے رہ گیا۔






















Comments
Comments are closed.