BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی

  • بل باقاعدہ منظوری کے لیے صوبائی کابینہ میں پیش کیا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا ڈیجیٹل پیمنٹس ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی ہے، جو صوبے میں جدید اور شفاف معاشی ڈھانچے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

بل باقاعدہ منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس اقدام کے ساتھ خیبر پختونخوا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے جس نے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے ایک جامع قانونی فریم ورک متعارف کرایا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ نئے قانون کے تحت تمام سرکاری محکموں، کاروباروں اور سروس سیکٹر میں ادائیگیاں لازمی طور پر کیو آر کوڈ پر مبنی ڈیجیٹل طریقے سے کی جائیں گی۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل لین دین سے شفافیت، مالی تحفظ اور عوام کو سہولت ملے گی۔

مزید برآں قانون کے آغاز سے دو سال تک کسی بھی پہلے سے غیر دستاویزی کاروبار کی جانب سے اس ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیو آر کوڈ کے ذریعے موصول ہونے والی ڈیجیٹل ادائیگیاں کسی نئے ڈائریکٹ سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بنیاد نہیں بنیں گی، تاکہ کاروباروں کی دستاویز بندی کی حوصلہ افزائی ہو۔

تاہم ڈیجیٹل ادائیگی قبول کرنے سے انکار کرنا یا اس پر اضافی چارج لگانا قانون کی خلاف ورزی تصور ہوگا۔ اس قانون سازی کا مقصد مالی شمولیت کو فروغ دینا، نقد رقم پر انحصار کم کرنا اور صوبائی معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا کہ صارف اور کاروباری افراد کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے مضبوط اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پورا ڈیجیٹل ٹرانزیکشن نظام عالمی معیار کے مطابق ہوگا۔

عوام کی سہولت کے لیے حکومت مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں پبلک وائی فائی اور دیگر ڈیجیٹل خدمات بھی فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ حکومت مالی اور ڈیجیٹل تعلیم کو نصابِ تعلیم میں شامل کرے گی جبکہ قانون کے موثر نفاذ، تربیت اور کاروباری برادری کی آسان شمولیت کے لیے ضلعی سطح کے طریقہ کار کو مضبوط بنایا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا پاکستان کی پہلی کیش لیس ماڈل معیشت بننے کے لیے تیار ہے، جو وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں کے لیے ایک نمونہ ثابت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام وقت کی ضرورت ہے اور اس کا نفاذ نہ صرف شہریوں اور کاروباروں کے لیے سہولت پیدا کرے گا بلکہ مجموعی طرزِ حکمرانی بہتر بنانے میں ایک سنگِ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ سے کرپشن کے مواقع کم ہوں گے، ریونیو کلیکشن مستحکم ہوگی، ڈیٹا پر مبنی پالیسی سازی کو تقویت ملے گی، ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور سب سے بڑھ کر عوام کا اعتماد سرکاری اداروں پر مضبوط ہوگا۔

Comments

Comments are closed.