BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

350 ارب روپے مجاز سرمایہ، پاسکو کی جگہ ویٹ اسٹاکس مینجمنٹ کمپنی قائم کی جائے گی

  • پاسکو جو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت قائم ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی تھی، کو ملک میں قومی گندم کے ذخائر کے انتظام اور خریداری کے لیے قائم کیا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

حکومتی ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ حکومت نے پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) کی جگہ ویٹ اسٹاکس مینجمنٹ کمپنی پبلک لمیٹڈ (ڈبلیو ایس ایم سی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مجاز سرمایہ 350 ارب روپے ہوگا،۔

پاسکو جو کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت قائم ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی تھی، کو ملک میں قومی گندم کے ذخائر کے انتظام اور خریداری کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ تاہم وفاقی حکومت کے گندم کے آپریشنز میں کردار کی نئی تعریف کے پیش نظر وزیراعظم آفس نے 12 ستمبر 2024 اور 21 مارچ 2025 کے احکامات کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد پاسکو کو ختم کرنے اور اس کے متبادل کے طور پر ایک نیا میکانزم تیار کرنے کی ہدایت دی۔

بعد ازاں 25 اگست 2025 کے احکامات کے تحت وزیر خزانہ کو وزارت قومی خوراک و تحقیق کے مشورے سے پاسکو کے خاتمے کے عمل کی قیادت سونپی گئی۔ اس ضمن میں وزیر خزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے پانچ اجلاس کیے جن میں گندم کے ذخائر کا انتظام، پاسکو کے واجبات کی ادائیگی اور کمپنی کے بند کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی غور کیا گیا۔

پاسکو کی واجبات میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے وصولیاں اور قرض دہندہ بینکوں کے لیے 527.664 ارب روپے شامل ہیں۔ منصوبہ ہے کہ گندم کے فروخت کے محصول، وصولیوں اور اثاثوں کے انتظام کے بعد تقریباً 121 ارب روپے باقی رہ جائیں گے، جسے بند کرنے سے قبل طے کیا جائے گا۔

18 نومبر 2025 کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بتایا گیا کہ چونکہ یہ بقایا رقم فوراً بجٹ سے پوری نہیں کی جا سکتی، اس لیے ایک خصوصی کمپنی (ایس پی وی) قائم کی جائے گی تاکہ بینکوں سے طویل مدتی قرض حاصل کیا جا سکے، جس پر حکومت پاکستان کی سول گارنٹی ہوگی۔ یہ رقم پاسکو کے قرض دہندگان کے واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال ہوگی۔ وفاقی حکومت ایس پی وی کے قرض کی ادائیگی پانچ سے سات سال کے دوران سالانہ بجٹ مختص کرنے کے ذریعے کرے گی۔

ای سی سی نے وزارت قومی خوراک و تحقیق کی تجویز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ویٹ اسٹاکس مینجمنٹ کمپنی پبلک لمیٹڈ پبلک لمیٹڈ قائم کی جائے گی، ابتدائی ادا شدہ سرمایہ ایک لاکھ روپے اور مجاز سرمایہ 350 ارب روپے ہوگا۔ ویٹ اسٹاکس مینجمنٹ کمپنی پبلک لمیٹڈ کا مقصد بینکوں سے طویل مدتی قرض حاصل کرنا اور یہ رقم پاسکو کے بقایا واجبات کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔

وزارت قومی خوراک کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ خصوصی کمیٹی کے قیام کے دستاویزات تیار کرے، جبکہ سیکرٹری وزارت قومی خوراک، سیکرٹری فنانس اور ایڈیشنل سیکرٹری برائے وزارت قومی خوراک کو میمنورینڈم آف ایسوسی ایشن کے ابتدائی سبسکرائبرز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ وزارت قومی خوراک کے جوائنٹ سیکرٹری کو کمپنی کا عبوری سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاسکو کے ختم کرنے کا عمل شروع ہوگا اور ویٹ اسٹاکس مینجمنٹ کمپنی پبلک لمیٹڈ کے ذریعے قومی گندم کے ذخائر کے انتظام کے لیے نیا میکانزم نافذ کیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.