BR100 Decreased By (-1.78%)
BR30 Decreased By (-2.17%)
KSE100 Decreased By (-1.5%)
KSE30 Decreased By (-1.69%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.23 (-0.41%)
BIPL 26.86 Decreased By ▼ -0.12 (-0.44%)
BOP 33.04 Decreased By ▼ -0.71 (-2.1%)
CNERGY 10.10 Increased By ▲ 0.22 (2.23%)
DFML 17.75 Decreased By ▼ -0.25 (-1.39%)
DGKC 196.25 Decreased By ▼ -8.68 (-4.24%)
FABL 98.76 Decreased By ▼ -1.34 (-1.34%)
FCCL 51.42 Decreased By ▼ -1.67 (-3.15%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.32 (-1.94%)
GGL 25.07 Increased By ▲ 0.23 (0.93%)
HBL 296.40 Decreased By ▼ -3.42 (-1.14%)
HUBC 214.95 Decreased By ▼ -2.13 (-0.98%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.16 (-1.51%)
KEL 7.06 Decreased By ▼ -0.16 (-2.22%)
LOTCHEM 29.25 Decreased By ▼ -0.06 (-0.2%)
MLCF 88.70 Decreased By ▼ -3.46 (-3.75%)
OGDC 312.50 Decreased By ▼ -3.79 (-1.2%)
PAEL 41.00 Decreased By ▼ -1.04 (-2.47%)
PIBTL 15.97 Decreased By ▼ -0.44 (-2.68%)
PIOC 284.70 Decreased By ▼ -15.54 (-5.18%)
PPL 213.15 Decreased By ▼ -3.69 (-1.7%)
PRL 52.59 Increased By ▲ 1.73 (3.4%)
SNGP 99.20 Decreased By ▼ -2.52 (-2.48%)
SSGC 25.30 Decreased By ▼ -1.68 (-6.23%)
TELE 8.35 Decreased By ▼ -0.30 (-3.47%)
TPLP 13.25 Decreased By ▼ -0.14 (-1.05%)
TRG 57.26 Decreased By ▼ -2.00 (-3.37%)
UNITY 9.95 Decreased By ▼ -0.35 (-3.4%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
کاروبار اور معیشت

یورپی یونین کے سفیر کا وفاقی چیمبر کا دورہ، اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

یورپی یونین پاکستان بزنس فورم پہلی مرتبہ 28 اپریل کو پاکستان میں منعقد ہوگا، افتتاح وزیراعظم کرینگے، عاطف اکرام
شائع اپ ڈیٹ

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا ہے کہ پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر ہینڈے ریمونڈس کاروبلس نے سینئر حکام کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کا اہم دورہ کیا، جہاں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے، باہمی تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات ہوئے۔

عاطف اکرام شیخ کے مطابق پاکستان اور یورپی یونین گزشتہ 60 برس سے مضبوط سفارتی، معاشی اور تجارتی تعلقات کے حامل ہیں اور اسی تناظر میں اسلام آباد میں یورپی یونین۔پاکستان بزنس فورم پہلی مرتبہ 28 اور 29 اپریل 2026 کو منعقد ہو رہا ہے جس کا افتتاح وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فورم یورپی یونین، اس کے رکن ممالک اور حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے،جس کا مقصد کاروباری شراکت داری کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولنا اور دونوں خطوں کے نجی شعبے کو قریب لانا ہے۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کا ایک اہم ترین تجارتی شراکت دار ہے اور جی ایس پی پلس کا تسلسل پاکستان کی برآمدات میں نمایاں اضافے کا باعث بنا ہےانہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی یورپی سرمایہ کاروں کی بھرپور معاونت کرے گا اور قابلِ تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن، زرعی پروسیسنگ اور لاجسٹکس میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر یورپی یونین کے سفیر ریمونڈس کاروبلس نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کا نہایت اہم شراکت دار ہے اور ایف پی سی سی آئی بطور قومی تجارتی و صنعتی ادارہ کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی کے لیے جی ایس پی پلس، سماجی و ماحولیاتی تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر اپنے تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.