پاکستان
آسٹریلیا، ماریشس، ڈنمارک، یو اے ای کے سفیروں نے صدر آصف زرداری کو اسناد پیش کردیں
- صدر نے سفراء کو تعیناتی پر مبارک باد دی اور پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
آسٹریلیا، ماریشس، ڈنمارک اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے پیر کے روز ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران صدر آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کی ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق صدر آصف زرداری نے آسٹریلیا کے نامزد ہائی کمشنر ٹِم کین، ماریشس کے نامزد ہائی کمشنر مُنسو کریم باکسس، ڈنمارک کی نامزد سفیر ماجا مورٹینسن، اور یو اے ای کے نامزد سفیر سالم محمد سالم البواب الزیبی سے اسناد وصول کیں۔
صدر نے سفراء کو تعیناتی پر مبارک باد دی، پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے ممالک اور پاکستان کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں۔
























Comments
Comments are closed.