BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.86%)
KSE100 Decreased By (-0.47%)
KSE30 Decreased By (-0.6%)
BAFL 57.77 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 23.15 Decreased By ▼ -0.05 (-0.22%)
BOP 28.35 Decreased By ▼ -0.31 (-1.08%)
CNERGY 13.64 Decreased By ▼ -0.44 (-3.13%)
DFML 15.41 Decreased By ▼ -0.32 (-2.03%)
DGKC 178.15 Decreased By ▼ -3.85 (-2.12%)
FABL 91.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.54%)
FCCL 52.28 Decreased By ▼ -0.33 (-0.63%)
FFL 12.90 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 291.55 Decreased By ▼ -3.35 (-1.14%)
HUBC 193.18 Decreased By ▼ -0.86 (-0.44%)
HUMNL 8.57 Increased By ▲ 0.20 (2.39%)
KEL 5.79 Decreased By ▼ -0.17 (-2.85%)
LOTCHEM 23.89 Decreased By ▼ -0.58 (-2.37%)
MLCF 90.51 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
OGDC 306.78 Increased By ▲ 0.57 (0.19%)
PAEL 32.33 Decreased By ▼ -0.39 (-1.19%)
PIBTL 12.93 Decreased By ▼ -0.15 (-1.15%)
PIOC 233.14 Decreased By ▼ -1.42 (-0.61%)
PPL 213.93 Decreased By ▼ -1.59 (-0.74%)
PRL 96.96 Decreased By ▼ -3.85 (-3.82%)
SNGP 90.53 Decreased By ▼ -1.31 (-1.43%)
SSGC 22.53 Decreased By ▼ -0.61 (-2.64%)
TELE 6.72 Decreased By ▼ -0.09 (-1.32%)
TPLP 12.60 Increased By ▲ 0.31 (2.52%)
TRG 51.96 Decreased By ▼ -1.12 (-2.11%)
UNITY 7.79 Increased By ▲ 0.11 (1.43%)
WTL 0.94 Decreased By ▼ -0.01 (-1.05%)
مارکٹس

امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ڈالر مستحکم، بٹ کوائن کرپٹو چوری کے بعد دباؤ میں

  • ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر یورو 1.1159 ڈالر کی سطح پر رہا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر اور دیگر بڑی کرنسیوں کی قدر میں محدود اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جبکہ سرمایہ کاروں کی توجہ رواں ہفتے ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات پر مرکوز ہوگئی ہے، جن کے نتائج کانگریس میں طاقت کا توازن اور حکومتی مالیاتی پالیسی متاثر کرسکتے ہیں۔

ایشیا میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز پر یورو 1.1159 ڈالر کی سطح پر رہا، جو گزشتہ 17 ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ فرانس کی کریڈٹ ریٹنگ کے حوالے سے ادارے فچ کی جانب سے ملک کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کرنے کے بعد یورو دباؤ کا شکار ہوا۔

برطانوی پاؤنڈ 1.3387 ڈالر پر مستحکم رہا، جبکہ ڈالر کی قدر دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں 101.94 کی سطح پر برقرار رہی۔ جاپانی ین 0.15 فیصد کمی کے بعد 157.78 فی ڈالر پر آگیا۔

سرمایہ کار امریکی وسط مدتی انتخابات، اکتوبر کے روزگار کے اعدادوشمار اور برطانیہ، آسٹریلیا، ناروے اور سویڈن کے مرکزی بینکوں کے شرح سود سے متعلق فیصلوں کے منتظر ہیں۔

دوسری جانب کرپٹو کرنسی مارکیٹ میں بٹ کوائن اور ایتھر گزشتہ ہفتے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری کے بعد دباؤ میں رہے۔ بٹ کوائن 0.22 فیصد اضافے سے 77,975 ڈالر جبکہ ایتھر 0.27 فیصد بڑھ کر 2,268 ڈالر پر آگیا۔

بائنانس کے مطابق ہیکرز کی جانب سے چوری کیے گئے اثاثوں میں سے 95 فیصد کا انتظام کرلیا گیا ہے، جبکہ صارفین نے ابتدائی طور پر 3.64 ارب ڈالر نکلوائے۔ کمپنی نے بتایا کہ رقم نکلوانے کا دباؤ کم ہو رہا ہے اور ڈپازٹس کا حجم بھی نمایاں رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس واقعے نے ڈیجیٹل مالیاتی نظام میں سائبر سکیورٹی اور ملازمین کے زیر استعمال آلات کے تحفظ سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔

Comments

200 حروف