پاکستان
ستائیسویں آئینی ترمیم; لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا
- جسٹس مرزا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کسی بھی ہائی کورٹ کے پہلے جج ہیں جنہوں نے استعفیٰ دیا
27 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا۔
آج نیوز کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے صدر پاکستان کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔
جسٹس شمس محمود مرزا کو مارچ 2014 میں لاہور ہائی کورٹ کا اضافی جج مقرر کیا گیا تھا اور ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ 6 مارچ 2028 مقرر تھی۔
جسٹس مرزا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد کسی بھی ہائی کورٹ کے پہلے جج ہیں جنہوں نے استعفیٰ دیا۔ 13 نومبر کو پاکستان سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اظہر من اللہ نے بھی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس ترمیم کو عدلیہ کی آزادی پر حملہ قرار دیتے ہوئے سنگین خدشات کا اظہار کیا تھا۔
بعدازاں صدر پاکستان نے ان استعفوں کو منظور کرلیا تھا۔

























Comments
Comments are closed.