دنیا
انڈونیشیا میں نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکہ ، 54 افراد زخمی
- شمالی جکارتہ میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں ، پولیس سربراہ
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسکول کمپلیکس کے اندر واقع مسجد میں جمعہ کی نماز کے دوران دھماکے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
شہر کے پولیس سربراہ آسپ ایڈی سوہیری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شمالی جکارتہ کے علاقے کلاپا گڈنگ میں پیش آنے والے اس واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں داخل افراد کی تعداد 54 ہے جنہیں معمولی سے شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں، جن میں جھلسنے کے کیسز بھی شامل ہیں۔
مقامی نیوز چینلز کومپس ٹی وی اور میٹرو ٹی وی نے اسکول کے اردگرد پولیس لائن اور ایمبولینسوں کی فوٹیج نشر کی، جبکہ مسجد کی تصاویر میں کسی بڑے پیمانے پر تباہی کے آثار نظر نہیں آئے۔




















Comments
Comments are closed.