BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

صدر آصف علی زرداری 4 سے 6 نومبر تک دوحہ قطر میں منعقد ہونے والی دوسری عالمی سماجی ترقی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے، جو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے زیرِ اہتمام ہو رہی ہے۔

ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر زرداری اس موقع پر پاکستان کے جامع معاشی ترقی، سماجی تحفظ اور ماحول دوست روزگار کے عزم کو اجاگر کریں گے اور عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میڈیا سیل کے مطابق یہ سربراہی اجلاس دنیا بھر کے رہنماؤں اور پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا , تاکہ سماجی ترقی کو فروغ دینے، باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور جامع حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صدر مملکت اجلاس کے موقع پر قطر کی قیادت، اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سمیت متعدد عالمی و علاقائی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

صدر زرداری اس موقع پر پاکستان کے سماجی تحفظ اور جامع ترقی کے عزم کو اجاگر کریں گے، خاص طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے کردار پر روشنی ڈالیں گے جو ملک میں غربت میں کمی اور کمزور طبقات کی بحالی کے لیے اہم ستون ہے۔

بیان کے مطابق دوحہ سے منسلک سوشل پروٹیکشن اینڈ جابس کمپیکٹ (2026-28) کے آغاز کے لیے پاکستان تیار ہے، جس کا مقصد غیر رسمی شعبے کے کارکنوں، معذور افراد اور بچوں تک سماجی تحفظ کی رسائی کو بڑھانا اور باعزت روزگار و ماحول دوست (سبز) ملازمتوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

یہ اقدام قومی ترقیاتی منصوبوں، دوحہ سیاسی اعلامیے اور سماجی تحفظ سے متعلق عالمی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

صدر زرداری اس بات پر بھی زور دیں گے کہ پاکستان ترقیاتی شراکت داروں اور عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کا خواہاں ہے ،تاکہ سماجی تحفظ اور سبز روزگار کے لیے فنڈز کو متحرک کیا جا سکے۔

اس مقصد کے لیے وہ پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی) کے مالیاتی منصوبے، قرض کے بدلے سماجی یا ماحولیاتی ترقی کے معاہدوں اور چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت جنوبی ،جنوب تعاون جیسے طریقہ کار پر بات کریں گے۔

صدر دوحہ سربراہی اجلاس کے نتائج کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے ،تاکہ سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے اور پائیدار و جامع معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

Comments

Comments are closed.