BR100 Increased By (0.65%)
BR30 Increased By (0.84%)
KSE100 Increased By (0.41%)
KSE30 Increased By (0.39%)
BAFL 58.70 Increased By ▲ 0.26 (0.44%)
BIPL 25.49 Increased By ▲ 0.29 (1.15%)
BOP 34.28 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
DFML 20.95 Increased By ▲ 0.11 (0.53%)
DGKC 195.00 Increased By ▲ 2.03 (1.05%)
FABL 89.89 Increased By ▲ 0.10 (0.11%)
FCCL 53.39 Increased By ▲ 0.56 (1.06%)
FFL 18.07 Increased By ▲ 0.12 (0.67%)
GGL 19.38 Increased By ▲ 0.41 (2.16%)
HBL 287.00 Increased By ▲ 1.50 (0.53%)
HUBC 215.29 Increased By ▲ 0.91 (0.42%)
HUMNL 10.88 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 8.09 Increased By ▲ 0.07 (0.87%)
LOTCHEM 27.78 Decreased By ▼ -0.11 (-0.39%)
MLCF 87.14 Increased By ▲ 0.63 (0.73%)
OGDC 322.11 Increased By ▲ 2.15 (0.67%)
PAEL 39.85 Increased By ▲ 0.43 (1.09%)
PIBTL 16.96 Increased By ▲ 0.29 (1.74%)
PIOC 270.20 Increased By ▲ 4.14 (1.56%)
PPL 229.75 Increased By ▲ 1.57 (0.69%)
PRL 34.89 Increased By ▲ 0.21 (0.61%)
SNGP 99.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.83 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
TELE 8.60 Increased By ▲ 0.32 (3.86%)
TPLP 8.64 Increased By ▲ 0.42 (5.11%)
TRG 69.72 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
UNITY 11.70 Increased By ▲ 0.03 (0.26%)
WTL 1.30 Increased By ▲ 0.02 (1.56%)

تعمیراتی صنعت کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش و کانفرنس بِلڈ پاکستان لیٹس بِلڈ ٹوگیدر کا اایکسپو سینٹر لاہور میں شاندار آغاز ہو گیا۔

تین روزہ ایونٹ فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام اور وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ نے نمائش کا افتتاح کیا اور فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی کے ہمراہ مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور نئے ڈیزائن کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔

نمائش میں 100 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جو ہاؤسنگ، انفرااسٹرکچر، اور شہری ترقی کے شعبوں میں اپنی جدید ٹیکنالوجیز، خدمات اور پائیدار تعمیراتی حل پیش کر رہی ہیں۔ ایونٹ کا بنیادی مقصد تعمیراتی صنعت کے ذریعے سرمایہ کاری، اختراع، اور پائیدار ترقی کو فروغ دے کر قومی معیشت کو مستحکم بنانا اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ تعمیراتی صنعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ شعبہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ رہائشی اور انفرااسٹرکچر منصوبے قومی ترقی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہیں۔ بِلڈ پاکستان جیسے اقدامات پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو مضبوط بنا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ دے رہے ہیں، اور ایسے منصوبے تشکیل دے رہے ہیں جو پائیدار اور شمولیتی اقتصادی ترقی کی بنیاد رکھیں گے۔

اس موقع پر فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا کہ “ بِلڈ پاکستان 2025 خطے میں تعمیراتی صنعت کا ایک ابھرتا ہوا مرکز بن رہا ہے۔ ہمارا مقصد مقامی مہارت کو بین الاقوامی تجربے کے ساتھ جوڑ کر ایک مضبوط، پائیدار اور مسابقتی ماحؤل تشکیل دینا ہے جو ملک کی طویل المدتی معاشی ترقی میں معاون ثابت ہو۔“

تین روزہ نمائش 30 اکتوبر سے 1 نومبر 2025 تک جاری رہے گی، جس میں جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجیز پیش کی جا رہی ہیں، جن میں ماڈیولر ہاؤسنگ سسٹمز، توانائی بچانے والے تعمیراتی مواد، جدید مشینری، ڈیجیٹل ڈیزائن ٹولزشامل ہیں۔

اسی دوران منعقدہ بِلڈ پاکستان کانفرنس میں ماہرین کےپینلز اور تکنیکی سیشنز شامل ہیں جن میں سستے مکانات، گرین کنسٹرکشن، اسمارٹ سٹیز اور کلائمٹ ریزیلینٹ انفرااسٹرکچر جیسے موضوعات پر گفتگو کی جا رہی ہے، جو نیشنل کلائمیٹ چینج پالیسی اور اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق ہیں۔

یہ ایونٹ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری اور اسپیشل اکنامک زونز جیسے قومی منصوبوں سے ہم آہنگ ہے، اور پاکستان میں صنعتی ترقی، شہری توسیع، اور پائیدار رہائش کے نئے مواقع اجاگر کر رہا ہے، یوں تعمیراتی شعبہ نہ صرف اختراع اور سرمایہ کاری بلکہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.