بینک آف خیبر (بی او کے) نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی نو ماہ کی مدت کے دوران شاندار مالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار 10 ارب روپے سے زائد قبل از ٹیکس منافع حاصل کر کے ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔
بینک کی کل آمدنی میں 34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 13,540 ملین روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 18,172 ملین روپے تک پہنچ گئی۔ قبل از ٹیکس منافع 2024 کی اسی مدت کے 6,081 ملین روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 10,604 ملین روپے ہوگیا جبکہ بعد از ٹیکس منافع بھی نمایاں طور پر بڑھ کر 4,973 ملین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال اسی مدت میں 2,632 ملین روپے تھا۔
یہ شاندار مثبت رجحان بینک آف خیبر کی کاروباری ترقی، بہترین سروس معیار اور صارفین کے مضبوط اعتماد پر مسلسل توجہ کا مظہر ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

























Comments
Comments are closed.