BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) نے لچکدار مالی کارکردگی کے ساتھ 30 ستمبر 2025ء کو ختم ہونے والے 9 کے عرصے کےلیے 46.1 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا جو گزشتہ ساک جت اسی عرصے کے دوران 75.5 ارب روپے تھا۔

بینک نے 63.3 ارب روپے کی آمدنی حاصل کی جو 2024ء کی تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں 30 فیصد کم ہے جس کی بنیادی وجہ شرحِ سود میں نمایاں کمی ہے۔ اس کمی کو جزوی طور پر فنڈز کی لاگت میں کمی سے پورا کیا گیا۔اگرچہ افراط زر، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور عملے کی ترقی کے باعث اخراجات میں 10 فیصد اضافہ ہوا لیکن بینک نے 28 فیصد کی مؤثر لاگت بمقابلہ آمدنی کا تناسب برقرار رکھا۔بینک کی محتاط رسک اپروچ اور ڈوبے ہوئے قرضوں کی وصولیوں کے نتیجے میں، اس مدت کے دوران 0.6 ارب روپے کی نیٹ ریلیزحاصل ہوئی۔

واجبات کے شعبے میں بینک کے کل ڈپازٹس662 ارب روپے رہے جو سال کے آغاز کے مقابلے میں 21 فیصد کم ہیں۔ یہ کمی ڈپازٹ آپٹیمائزیشن کے اقدام کا نتیجہ ہے جس کی عکاسی بہتر کرنٹ اکاؤنٹس مکس سے ہوتی ہے جو اب ڈپازٹ بُک کا 59 فیصد ہے جبکہ گزشتہ سال یہ 48 فیصد تھا۔اثاثوں کی جانب ، بینک کے خالص قرضوں میں 66 ارب روپے یا 39 فیصد اضافہ ہوا ہے جو معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی علامت ہے۔

اپنے صارفین کے بینکنگ تجربے کو بہتر بنانے کے لیے بینک اپنی ڈیجیٹل صلاحیتوں اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ ہم نے اپنے عملے، ماحول، اور دیگر سسٹمز پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کنٹرول اور کمپلائنس کو مزید مضبوط بنانے میں مسلسل پیش رفت کی ہے۔ہم پائیدار ترقی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے اپنے صارفین، مصنوعات کے مجموعے اور بیلنس شیٹ کی دانشمندانہ ترقی پر مسلسل توجہ دے رہے ہیں تاکہ اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرسکیں۔بینک اپنے کلائنٹس کی ضرورتوں کوپوری کرنے کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے اور ایک منافع بخش، مؤثر اور پائیدار پورٹ فولیو تشکیل دینے کی اپنی حکمتِ عملی پر عمل جاری رکھے گا۔

اس مدت کے دوران 27.1 فیصد کے صحت مند ریٹرن آن ایکویٹی اور 19.75 فیصد کے کیپٹل ایڈیکویسی ریشو کے ساتھ بینک مستقبل کی ترقی کے لیے ایک مضبوط پوزیشن میں برقرار ہے۔

نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ہیڈ آف کوریج، ریحان شیخ نے کہا کہ سال 2025ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے ہمارے نتائج ہماری کاروباری بنیادوں کی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہیں، جن میں ایک مضبوط بیلنس شیٹ، متنوع پورٹ فولیو، اور کلائنٹس کے ساتھ طویل مدتی تعلقات شامل ہیں۔ ہم اپنے کلائنٹس اور ملازمین دونوں کی معاونت کے عزم پر قائم ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اُن کی ضرورتوں کو بہترین کارکردگی اور اخلاص کے ساتھ پورا کیا جائے،میں اپنے حصص یافتگان، کلائنٹس، اور کاروباری شراکت داروں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہماری صلاحیتوں پر اپنا غیر متزلزل اعتماد برقرار رکھا ہے۔

کمیونٹیز میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے بینک کی کوششیں 2025ء کی تیسری سہ ماہی میں مختلف اقدامات کے ذریعے اُجاگر ہوئیں۔ایس سی ویمن اِن ٹیک پروگرام کے آغاز کے ذریعے، بینک ٹیکنالوجی کے شعبے میں صنفی اعتبار سے عدم مساوات کو دور کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ گول ایکسلریٹر پروگرام کے ذریعے، جو اسپورٹس پر مبنی ایک اقدام ہے، بینک پسماندہ کمیونٹیز کی لڑکیوں اور نوجوان خواتین کے لیے معاشی طور پر مستحکم بننے کے ٹھوس راستے فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔بینک نے کراچی یونائیٹڈ کے ساتھ بھی شراکت کی ہےاور ساتویں یوتھ لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تاکہ بچوں میں کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے، اور یہ سلسلہ مسلسل ساتویں برس بھی جاری ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.