BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

انڈس شیلڈ الفا مشق : پاک فضائیہ کا دستہ آذر بائیجان پہنچ گیا

پاکستانی فضائیہ (پی اے ایف) کا اعلیٰ سطح کا دستہ جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیاروں کی قیادت میں اتوار...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی فضائیہ (پی اے ایف) کا اعلیٰ سطح کا دستہ جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک III لڑاکا طیاروں کی قیادت میں اتوار کو آذربائیجان پہنچ گیاجہاں وہ دوطرفہ فضائی مشق انڈس شیلڈ الفا میں شرکت کرے گا۔

یہ مشق پاکستان اور آذربائیجان کی فضائی افواج کے درمیان دفاعی تعاون، تزویراتی ہم آہنگی اور عملی مہارتوں کے تبادلے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق کا مقصد دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان مشترکہ حکمت عملی کی تیاری اور میدانِ جنگ میں انٹرآپریبلٹی کو فروغ دینا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے جےایف 17 بلاک III طیاروں نے پاکستان سے آذربائیجان تک بغیر کسی پڑاؤ کے نان اسٹاپ پرواز کی، جس کے دوران فضا میں ایندھن بھرنے کا پیچیدہ آپریشن بھی کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

اس عمل میں پی اے ایف کے آئی ایل 78 ایئر ٹینکر نے معاونت فراہم کی۔ آئی ایس پی آر نے اس کامیابی کو پی اے ایف کی پیشہ ورانہ مہارت اور طویل فاصلے تک مؤثر فضائی کارروائیوں کی صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان جےایف 17 طیاروں کی فروخت کا معاہدہ بھی طے پا چکا ہے، جو دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کی علامت ہے۔

انڈس شیلڈ الفا مشق کے دوران جدید فضائی جنگی حکمت عملی، مشترکہ مشن کی منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کے تحت ابھرتے ہوئے خطرات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشق دونوں فضائی افواج کو نہ صرف آپریشنل تجربات کے تبادلے کا موقع فراہم کرے گی بلکہ خطے میں ابھرتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کی مشترکہ حکمت عملی بھی وضع کی جا سکے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پی اے ایف نے حال ہی میں برطانیہ میں منعقدہ رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (آر آئی اے ٹی) 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر جے ایف 17 تھنڈر بلاک III نے اسپرٹ آف دی میٹ ٹرافی جیتی، جب کہ پی اے ایف کا سی 130 ایچ ہرکولیس طیارہ کونکور ڈیلیگنس ٹرافی کا حقدار ٹھہرا۔

یاد رہے کہ رواں برس پاکستان نے انڈس شیلڈ کے عنوان سے خطے کی سب سے بڑی کثیرالملکی فضائی مشق کی میزبانی بھی کی، جس میں 24 ممالک کے فوجی دستے اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے۔

اس مشق نے پاکستان فضائیہ کی ملٹی ڈومین آپریشنز اور بین الاقوامی دفاعی شراکت داری میں قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔

انڈس شیلڈ الفا میں شرکت کے ذریعے پاکستان فضائیہ نے ایک بار پھر ٓعملی برتری، تکنیکی مہارت اور عالمی سطح پر تزویراتی تعاون کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا ہے۔


Comments

Comments are closed.