پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) کے ایس ٹریک پورٹل کی بندش کے حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اور وزیر برائے قومی غذائی تحفظ کو تیسری بار خط ارسال کیا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایسوسی ایشن نے پورٹل کی بندش کے نتیجے میں چینی کی فروخت پر پابندی کے خلاف بارہا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ اس سلسلے میں دونوں وفاقی وزرا کو کئی خطوط لکھے جا چکے ہیں
خطوط میں اپیل کی گئی کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور ایف بی آر کو ہدایت جاری کریں کہ وہ پورٹل کو بند نہ کرے اور تمام پابندیاں ختم کرے ، تاکہ چینی کی ملوں سے مارکیٹ تک فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے ایف بی آر کے ایس ٹریک پورٹل کو بار بار بند اور فعال کیا جا رہا ہے، جو ایک ناقابلِ تصور صورتحال ہے کیونکہ ماضی میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔
14 اکتوبر 2025 کو وزارتِ قومی غذائی تحفظ میں ہونے والے اجلاس میں بھی پی ایم ایس اے نے اس مسئلے کو اُجاگر کیا تھا، جس پر وعدہ کیا گیا تھا کہ اجلاس کے بعد ایف بی آر سے رابطہ کیا جائے گا اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ آئندہ پورٹل کو بند نہ کیا جائے، تاہم تاحال پورٹل بند ہے۔
پی ایم ایس اے کا کہنا ہے کہ اگر یہ بندش اور بحالی کا سلسلہ جاری رہا تو مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہو سکتا ہے، جس کی ذمہ داری صنعت پر عائد نہیں عائد کی جا سکتی۔ کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025






















Comments
Comments are closed.