BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

امریکی علاقائی بینکوں کی کمزوری، عالمی تجارتی کشیدگی اور شرحِ سود میں ممکنہ مزید کمی کی توقعات نے سرمایہ کاروں کو محفوظ پناہ گاہ سمجھے جانے والے سونے کی جانب راغب کردیاجس کے نتیجے میں جمعہ کو سونے کی قیمت فی اونس 4,300 ڈالر سے تجاوز کرگئی اور یہ گزشتہ 17 سال سے زائد عرصے میں اپنی بہترین ہفتہ وار کارکردگی کی جانب گامزن ہے.

عالمی منڈی میں اسپاٹ گولڈ 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ فی اونس 4,362.39 ڈالر پر پہنچ گیا، جب کہ اس سے قبل یہ 4,378.69 ڈالر کی نئی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو چکا تھا۔ دسمبر ڈلیوری کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.7 فیصد بڑھ کر 4,375.50 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے۔

ہفتہ وار بنیاد پر سونے کی قیمت میں تقریباً 8.6 فیصد اضافہ ہوا جو ستمبر 2008 کے بعد اس کی بہترین کارکردگی ہے۔ گزشتہ ہفتے سونا ہر سیشن میں نئی ریکارڈ بلند ترین سطح حاصل کرتا رہا۔

اسی طرح چاندی (اسپاٹ سلور) کی قیمت 0.3 فیصد بڑھ کر 54.41 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی جو ہفتہ وار بنیاد پر 8.2 فیصد اضافے کی راہ پر ہے۔ سیشن کے دوران یہ 54.35 ڈالر کی تاریخی سطح تک بھی پہنچی جس میں سونے کی تیز رفتار نمو اور اسپاٹ مارکیٹ میں شارٹ اسکیوز نے اہم کردار ادا کیا۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹِم واٹرر کے مطابقسونے کی قیمت 4,500 ڈالر فی اونس کے ہدف تک توقع سے پہلے پہنچ سکتی ہے، تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ امریکا-چین تجارتی کشیدگی اور حکومتی شٹ ڈاؤن کے خدشات کب تک برقرار رہتے ہیں۔

اسی دوران چین نے امریکا پر نایاب ارضی دھاتوں سے متعلق پابندیوں پر غیر ضروری خوف و ہراس پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے اور برآمدی پابندیاں ختم کرنے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی فیڈرل ریزرو کے گورنر کرسٹوفر والر نے لیبر مارکیٹ سے متعلق خدشات کے باعث شرحِ سود میں مزید کمی کی حمایت کی ہے۔

سرمایہ کار توقع کر رہے ہیں کہ فیڈ 29 اور 30 اکتوبر کے اجلاس میں شرحِ سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کمی کرے گا جبکہ دسمبر میں ایک اور کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کو وال اسٹریٹ مندی پر بند ہوئی کیونکہ علاقائی بینکوں کی کمزوری کے آثار نے ان سرمایہ کاروں کے خدشات کو مزید بڑھا دیا جو پہلے ہی امریکا-چین تجارتی کشیدگی سے دباؤ میں تھے۔

امریکی علاقائی بینکوں کے کریڈٹ خدشات میں اضافے نے تاجروں کو سونا خریدنے کے لیے ایک اور مضبوط جواز فراہم کر دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.