سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے چینی کی صنعت کے فروغ اور سہولت کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔وہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کر رہی تھیں جس میں چیئرمین ذکا اشرف اور میاں اسلم شریک تھے۔ وفد نے درپیش مسائل اور کرشنگ سیزن نومبر کے آخر میں شروع کرنے کی تجویز دی۔
ڈاکٹر کرن نے کہا کہ چینی کی مقررہ قیمت پر فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور سفارشات وفاق تک پہنچائی جائیں گی۔
ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری آپریشنز، ڈپٹی سیکرٹری اور کین کمشنر کے افسران بھی موجود تھے۔
ادھر فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کرپشن، غلط رپورٹنگ اور نااہلی پر چھ افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں۔ تحقیقات کے مطابق سیالکوٹ دفتر میں گندم اسٹاک کے غلط اعداد و شمار درج کیے گئے۔
سابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تنویر حیدر، کلرک یاسین و احسان اور انسپکٹرز شفیق و عمران پر غفلت اور غلط رپورٹنگ کا الزام ہے۔ متعلقہ افسران سے سات دن میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔






















Comments
Comments are closed.