BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

ٹیلی نار پی ٹی سی ایل انضمام ٹیلی کام شعبے کیلئے اہم سنگِ میل قرار

جاز کے صدر کنزیومر ڈویژن کاظم مجتبیٰ نے کہا ہے کہ ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے انضمام کو پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن...
شائع October 7, 2025 اپ ڈیٹ October 7, 2025 01:30pm

جاز کے صدر کنزیومر ڈویژن کاظم مجتبیٰ نے کہا ہے کہ ٹیلی نار اور پی ٹی سی ایل کے انضمام کو پاکستان کی ٹیلی کمیونی کیشن صنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، مذکورہ صنعت نے طویل عرصے سے کم آمدن اور فی صارف اوسط آمدن (اے آر پی یو) میں کمی جیسے مسائل کا سامنا کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاز کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی مشروط منظوری کا خیرمقدم کرتا ہے، تاہم پالیسی سازوں اور صنعت سے وابستہ تمام فریقین کو یہ موقع غنیمت جان کر قیمتوں کی غیر پائیدار جنگ کو ختم کرنا چاہیے اور خدمات کی بنیاد پر مسابقت کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انضمام قیمتوں کے بجائے سروس پر مبنی مسابقت کی جانب منتقلی کا نقطہ آغاز ہونا چاہیے۔

کاظم مجتبیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی مشترکہ کمپنی صحت، تعلیم، ڈیجیٹل ادائیگیوں، کلاؤڈ سلوشنز اور تفریح سمیت دیگر شعبوں میں غیر حقیقی قیمتوں کے بجائے بہتر ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے مقابلہ کرے گی۔ ان کے مطابق یہی طرزِ عمل پاکستان کے ڈیجیٹل وژن کو حقیقت میں بدلنے میں مدد دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ جاز بھی ایک روایتی ٹیلی کام آپریٹر سے سروس کمپنی میں تبدیل ہو چکی ہے، جس کے پلیٹ فارمز جیسے جیز کیس ،تماشہ ،فکر فری ،سموسہ گیراج اور گیم ناؤ نے مالی، تفریحی اور کاروباری سلوشنز تک رسائی بڑھائی ہے۔

ان کا کہنا تھا اب جبکہ ایک اور کمپنی ڈیجیٹل خدمات میں سرمایہ کاری کر رہی ہے تو ہمیں بھی اپنی ڈیجیٹل حکمتِ عملی کو مزید تیز کرنا ہوگا، جس کا فائدہ براہ راست صارفین کو پہنچے گا۔

انہوں نے اضافی اسپیکٹرم کی فوری فراہمی کو بھی انتہائی ضروری قرار دیا ،تاکہ برابر کی مسابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق اگر اسپیکٹرم کی تقسیم متوازن نہ ہو تو مضبوط آپریٹرز بھی مطلوبہ ڈیجیٹل تجربہ نہیں دے سکتے ۔

واضح رہے کہ کمپیٹیشن کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان اور اورین ٹاورز کے 100 فیصد شیئرز حاصل کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے، جن میں پانچ سال تک علیحدہ مینجمنٹ، کراس سبسڈی سے گریز، مساوی انفرااسٹرکچر رسائی اور باقاعدہ رپورٹنگ جیسے نکات شامل ہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ انضمام سے سروس کا معیار بہتر ہوگا، نئی پروڈکٹس متعارف ہوں گی اور پاکستان میں فائیو جی کی رفتار بڑھے گی۔ پی ٹی سی ایل کا مؤقف ہے کہ یہ انضمام نیٹ ورک کوریج میں بہتری، جدت کے فروغ اور حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو تقویت دے گا۔

کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ جاز ایسی پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گا جو سرمایہ کاری، جدت اور منصفانہ مسابقت کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا اگر یہ انضمام مساوی مواقع اور سروس پر مبنی مقابلے کو یقینی بناتا ہے تو اس سے فائدہ نہ صرف ٹیلیکام انڈسٹری کو ہوگا بلکہ پورے ملک کو پہنچے گا۔

Comments

Comments are closed.