BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

آئی ایم ایف مشن کو سیلاب کے نقصانات سے آگاہ کردیا گیا

  • تباہ کن سیلاب کے باعث طے شدہ سرپلس صوبائی بجٹ کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث آئی ایم ایف سے قرضے کی تیسری قسط کے لیے جاری مذاکرات میں اقتصادی اہداف کے جائزے پر بات چیت کی ہے۔

پاکستانی حکام نے دورہ کرنے والی آئی ایم ایف ٹیم کو سیلاب کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا، جبکہ سیلاب سے متاثرہ صوبوں نے مذاکرات کے دوران اقتصادی اہداف کے ازسرِنو جائزے کی درخواست کی۔

ذرائع کے مطابق صوبوں نے اپنے مطالبے میں مؤقف اختیار کیا کہ تباہ کن سیلاب کے باعث طے شدہ سرپلس صوبائی بجٹ کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکے۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران صوبوں کے لیے 1,464 ارب روپے کا اضافی بجٹ ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب 740 ارب روپے کے سرپلس پرائمری بجٹ کا ہدف حاصل نہیں کر سکا، جبکہ سندھ نے بھی 370 ارب روپے کے بجٹ سرپلس کے ہدف پر نظرِثانی کی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا نے اپنے بجٹ کے سرپلس کو وفاقی حکومت سے تمام محصولات کی مکمل وصولی سے مشروط کیا ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے لیے بالترتیب 220 ارب روپے اور 150 ارب روپے کے سرپلس بجٹ کے اہداف مقرر کیے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق سیلاب کے نقصانات کے باعث خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں بنیادی بجٹ سرپلس حاصل نہیں ہو سکا۔

صوبوں کے اضافی بجٹ سے متعلق یہ معاملہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف مشن کے حکام کے ساتھ مزید زیرِ بحث آئے گا۔

Comments

Comments are closed.