کراچی ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے اربوں روپے مالیت کے الیکٹرانکس کی غیر قانونی کلیئرنس کا بڑا اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔ ایف بی آر کے مطابق ایک غیر ملکی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنی کے ملازمین، درآمد کنندگان کے ساتھ ملی بھگت کرکے جعلی دستاویزات کے ذریعے قیمتی سامان ایئرپورٹ سے باہر منتقل کر رہے تھے۔
کسٹمز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 10 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا، جس میں لیپ ٹاپس، آئی پیڈز، آئی فونز، میک بکس، پلے اسٹیشنز اور میموری کارڈ شامل تھے۔ علاوہ ازیں مزید دو کنسائنمنٹس جعلی گیٹ پاس کے ذریعے کلیئر ہونے کی بھی نشاندہی ہوئی، جس پر ایف آئی آر درج اور کمپنی کے متعدد ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔
دوران تحقیقات معلوم ہوا کہ مجموعی طور پر پانچ کنسائنمنٹس، جن کی مالیت 38 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے، دبئی سے منگوائے گئے اور کسٹمز کے نظام سے چھپا کر جعلی طریقے سے کلیئر کیے گئے۔ ایف بی آر کے مطابق کمپنی کے آئی کارگو سسٹم میں ہیرا پھیری کر کے جعلی گیٹ پاس جاری کیے گئے جبکہ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی ریکارڈ دینے سے بھی انکار کیا۔






















Comments
Comments are closed.