BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف آج ہونے والے اہم میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ الیون سامنے آ گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چھ روز قبل بھارت سے سات وکٹوں کی شکست میں شامل دو اہم کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

خوشدل شاہ، جنہیں فہیم اشرف کی جگہ شامل کیا گیا تھا، بھی ممکنہ طور پر ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسی طرح جارحانہ مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز اور بائیں ہاتھ کے اسپنر صفیان مقیم کو بھی الیون میں شامل کیے جانے کے امکانات کم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی بیٹنگ لائن کو اسپن کے بجائے فاسٹ باؤلنگ کے ذریعے دباؤ میں لانے کی حکمت عملی تیار کی ہے۔ فاسٹ باؤلنگ اٹیک کی قیادت شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کریں گے جبکہ اسپن کے شعبے میں ابرار احمد کے ساتھ محمد نواز اور صائم ایوب کو ذمہ داری دی جائے گی۔

اسی طرح فخر زمان اوپننگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ صائم ایوب، جو حالیہ دنوں میں بہتر فارم میں دکھائی دے رہے ہیں، کو مڈل آرڈر میں کھلانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف آج کے اہم میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، وکٹ کیپر محمد حارث، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور اسپنر ابرار احمد شامل ہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم ہوٹل میں قومی اسکواڈ سے تفصیلی ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی تھا اور یہ میٹنگ نہایت مثبت اور تعمیری رہی۔

Comments

Comments are closed.