ٹیلی نار پاکستان کا اے آئی ڈے: صنعتوں کی تبدیلی اور مستقبل کی مہارتوں پر توجہ
ٹیلی نار پاکستان نے اے آئی ڈے منایا، اس موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں انٹرایکٹو سیشنز، ایوارڈ تقسیم کی تقریب، مباحثے اور اے آئی ایکسپو شامل تھے، ایکسپو میں دکھایا گیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کس طرح صنعتوں کو بدل سکتی ہے، مہارتوں کی نوعیت کو نئے سرے سے متعین کر سکتی ہے اور معاشرے پر گہرے اثرات مرتب کرسکتی ہے۔
اس اقدام کا مقصد لوگوں میں آگاہی بڑھانا، گفت و شنید کی حوصلہ افزائی کرنا اور عملی معلومات فراہم کرنا تھا کہ اے آئی کو مختلف شعبوں میں ذمہ داری کے ساتھ کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تقریب ٹیلی نار پاکستان کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں صنعتی رہنما، ماہرین اور ملازمین نے شرکت کی تاکہ اے آئی کی تبدیلی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ تقریب کی سب سے اہم جھلک “AI Verse” کے آغاز کی تھی، جو اے آئی پر مرکوز تعلیمی پروگرام ہے اور ملازمین کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق مہارتیں فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ایجنڈے میں پینل ڈسکشن بھی شامل تھا جس میں صنعتی رہنماؤں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اے آئی کے کردار اور ریگولیٹری چیلنجز پر بات کی۔ آسانی سے اپنانے کے لیے ٹیلی نار نے “AI for Everyone” متعارف کرایا، جو پرامپٹ انجینئرنگ اور عملی اے آئی ٹولز پر ایک ابتدائی سیشن تھا۔ اسی کے ساتھ ایونٹ میں اے آئی ایکسپو بھی منعقد ہوا جس میں 10 جاری اے آئی پروجیکٹس کی نمائش کی گئی اور انہیں متعلقہ ٹیموں نے پیش کیا۔
ٹیلی نار گروپ نے اپنے اے آئی ایوارڈز کے ذریعے کاروباری یونٹس کے نمایاں پروجیکٹس کو سراہا جن میں ٹیلی نار پاکستان کا پروجیکٹ تھنڈر نمایاں رہا، جسے توانائی کے انتظام میں اے آئی کے جدت پسندانہ استعمال کے لیے اے آئی فور انوویشن کیٹیگری میں اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا۔ ٹیلی نار میں منعقدہ اے آئی ہیکاتھون میں پاکستان کی طرف سے شاندار شرکت دیکھنے کو ملی، جہاں 105 ٹیموں نے اپنے آئیڈیاز جمع کروائے، جو گروپ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ تھی۔
اس موقع پر ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او فرِڈجوف رسٹن نے کہا کہ اے آئی اب کوئی دور کا تصور نہیں رہا۔ یہ یہاں ہے، صنعتوں کو نئے سرے سے تشکیل دے رہا ہے، مہارتوں کی تعریف بدل رہا ہے، اور ہمارے جینے اور کام کرنے کے طریقے کو تبدیل کر رہا ہے۔ پاکستان کے لیے یہ ایک شاندار موقع ہے کہ وہ ڈیجیٹل-فرسٹ مستقبل کی جانب تیزی سے قدم بڑھائے اور ترقی کے نئے راستے کھولے۔ ہم اے آئی کو صرف جدت کو آگے بڑھانے کے لیے نہیں، بلکہ لوگوں کو بااختیار بنانے، کاروبار کو مضبوط کرنے، اور شمولیتی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے استعمال کرنے کے عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں، تاکہ اس کے فوائد معاشرے کے ہر گوشے تک پہنچیں۔






















Comments
Comments are closed.