BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فضائیہ کی جرات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین

  • یوم فضائیہ پر وزیراعظم نے تاریخی معرکوں میں پاک فضائیہ کے فیصلہ کن کردار کو خراچ تحسین پیش کیا
شائع September 7, 2025 اپ ڈیٹ September 7, 2025 10:15am

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ایئر فورس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائیہ نے جنگوں میں ملک کا دفاع کیا، اور دشمن کے ساتھ فضائی جھڑپوں کے دوران جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے کی عظیم مثال قائم کی۔

یوم فضائیہ (7 ستمبر 2025) کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یوم فضائیہ کے اس تاریخی موقع پر میں پاکستان ایئر فورس کے تمام بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اس دن میں پاکستان ایئر فورس کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے فخر محسوس کرتا ہوں، جن کی لازوال قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ روشن رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ، پاکستان ایئر فورس کے بانیوں نے بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق ایک اعلیٰ درجے کے اور سرکردہ ادارے کے طور پر اس کی بنیاد رکھی۔ آج پاکستان ایئر فورس ہر پہلو میں شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے اور پیشہ ورانہ مہارت کے لحاظ سے دنیا کی کسی بھی ایئر فورس سے کم نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج ہم پاکستان ایئر فورس کے اُن جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو یاد کرتے ہیں، بالخصوص ان کو جنہوں نے 1965 کی پاک-بھارت جنگ میں ملک کا دفاع کیا۔ یہ دن پاکستان ایئر فورس کے شہدا کے نام ہے جنہوں نے جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ایثار کے جذبے کی لازوال مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد آنے والی نسلوں کو ایئر فورس کی لگن، عزم اور بہادری یاد دلانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے گزشتہ دہائیوں میں فضائی جنگوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ تاریخ میں پاکستان ایئر فورس نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر معرکۂ حق و باطل میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دے کر دنیا کو حیران کر دیا۔ یہ شاندار کارکردگی بے خوف قیادت، شیر دل سپوتوں کی مہارت، اعلیٰ حکمتِ عملی اور ہمہ جہت جنگی صلاحیتوں کے مؤثر استعمال کا مظہر تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کی ناقابلِ تسخیر اور جدید جنگی صلاحیتیں اس کی جدت طرازی کا ثبوت ہیں۔ مجھے بالخصوص اس بات پر فخر ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔ ہمارے ہیروز نے یہ ثابت کیا کہ چاہے دشمن کتنا ہی طاقتور اور جدید ہتھیاروں سے لیس کیوں نہ ہو، وہ جذبہ اور حوصلہ کبھی شکست نہیں دے سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کی پاکستان ایئر فورس ان بہادر سپوتوں کو زندہ خراجِ عقیدت ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ایئر فورس کی تاریخ رقم کی۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ایئر فورس ہمیشہ کی طرح ہر موقع پر وطنِ عزیز کی خودمختاری، سرحدوں اور سلامتی کا بھرپور دفاع کرے گی۔ پاکستان ایئر فورس زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!“

Comments

Comments are closed.