BR100 Decreased By (-0.95%)
BR30 Decreased By (-1.6%)
KSE100 Decreased By (-0.82%)
KSE30 Decreased By (-0.83%)
BAFL 56.50 Decreased By ▼ -0.37 (-0.65%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.06 Decreased By ▼ -0.29 (-0.96%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.89 Decreased By ▼ -0.25 (-0.27%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.24 (-1.63%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.56 (-2.86%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.11 Decreased By ▼ -0.35 (-1.32%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -2.26 (-2.43%)
OGDC 313.00 Decreased By ▼ -3.73 (-1.18%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.99 Decreased By ▼ -5.92 (-2.61%)
PRL 90.85 Decreased By ▼ -2.17 (-2.33%)
SNGP 90.55 Decreased By ▼ -1.29 (-1.4%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.28 (-3.59%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.15 Decreased By ▼ -0.41 (-0.72%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

تھری پی پلاس پرنٹ پیک پاکستان نمائش 10 تا 12 ستمبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے منعقد کیے جانے والا یہ تین روزہ میگا ایونٹ دنیا بھر سے صنعتی رہنماؤں، اعلیٰ حکومتی اہلکاروں، مینوفیکچررز، سپلائرز، تاجروں، ڈسٹری بیوٹرز اور سروس پرووائیڈرز کو ایک ہی چھت تلے جمع کرے گا۔

نمائش میں 30 سے زائد ممالک کی 550 سے زیادہ نمایاں کمپنیاں حصہ لیں گی اور جدید مشینری، جدید ٹیکنالوجیز اور صنعت کو نئے سرے سے تشکیل دینے والے اختراعی حل پیش کریں گی۔ یہ ایونٹ صنعتی شراکت داری قائم کرنے اور نئے کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لیے ایک مثالی موقع فراہم کرتا ہے۔

فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی نے کہا کہ 3P پلاس پرنٹ پیک پاکستان نمائش پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکنگ صنعتوں میں ترقی اور جدت کے لیے ایک محرک بن چکی ہے۔ اس سال کے ایڈیشن میں جدید ترین عالمی ٹیکنالوجیز اور حل پیش کیے جائیں گے اور کاروبار کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا جہاں وہ رابطے قائم کر سکیں، تعاون کرسکیں اور مقامی و بین الاقوامی مارکیٹوں میں اپنا دائرہ وسیع کر سکیں۔

توقع ہے کہ یہ نمائش ہزاروں صنعتی اسٹیک ہولڈرز کو متوجہ کرے گی اور پاکستان کو جدت اور صنعتی عمدگی کے مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرے گی۔ نمائش میں جدت، پائیداری اور ذمہ دار پلاسٹک کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے گی، ساتھ ہی سرکلر اکانومی کے عمل کو فروغ دیا جائے گا اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات پیش کیے جائیں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2025

Comments

Comments are closed.