آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اگست 2025 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 3.097 ملین ٹن رہیں جو اگست 2024 کی 2.807 ملین ٹن کے مقابلے میں سالانہ بنیاد پر 10.33 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔ اسی دوران برآمدات بھی 22.13 فیصد بڑھیں جو اگست 2024 کی 613,857 ٹن سے بڑھ کر اگست 2025 میں 749,723 ٹن تک پہنچ گئیں۔
تاہم جولائی 2025 کے مقابلے میں نمو کی رفتار معتدل رہی، جب صنعت نے ملکی سطح پر 18.61 فیصد اضافہ اور برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 84 فیصد زبردست اضافہ دیکھا تھا۔ مجموعی طور پر اگست 2025 میں سیمنٹ کی فروخت 3.846 ملین ٹن رہی جو اگست 2024 کی 3.421 ملین ٹن کے مقابلے میں 12.45 فیصد زیادہ ہیں۔
علاقائی سطح پر شمالی حصے کی ملز نے اگست 2025 میں 2.795 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو اگست 2024 کے 2.585 ملین ٹن کے مقابلے میں 8.10 فیصد اضافہ ہے۔ جنوبی ملز نے زیادہ تیز رفتار نمو دکھائی اور 1.05 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی، جو پچھلے سال کی 0.835 ملین ٹن کے مقابلے میں 25.93 فیصد اضافہ ہے۔
شمالی ملز کی ملکی سطح پر فروکت 8.64 فیصد بڑھ کر 2.586 ملین ٹن ہو گئی، جبکہ جنوبی ملز نے 19.81 فیصد اضافے کے ساتھ 510,758 ٹن فروخت کی۔ برآمدات میں شمالی ملز نے معمولی 1.84 فیصد اضافہ دکھایا اور 204,901 ٹن سے بڑھ کر 208,669 ٹن تک پہنچ گئی، جبکہ جنوبی ملز نے 32.30 فیصد زبردست نمو کے ساتھ 408,956 ٹن سے بڑھ کر 541,054 ٹن برآمد کی۔
مالی سال 2025-26 کے ابتدائی دو ماہ میں مجموعی سیمنٹ کی فروخت (ملکی اور برآمدات) 7.847 ملین ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 6.492 ملین ٹن کے مقابلے میں 20.88 فیصد زیادہ ہیں۔ اس دوران ملکی فروخت 14.25 فیصد بڑھ کر 6.090 ملین ٹن ہو گئیں، جبکہ برآمدات 51.29 فیصد اضافے کے ساتھ 1.757 ملین ٹن تک پہنچ گئیں۔
شمالی ملز نے جولائی تا اگست 2025 کے دوران ملکی سطح پر 5.004 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی جو گزشتہ سال کی 4.535 ملین ٹن کے مقابلے میں 10.36 فیصد زیادہ ہے۔ ان کی برآمدات 44.99 فیصد بڑھ کر 440,654 ٹن ہو گئیں، جس کے نتیجے میں مجموعی فروخت 5.445 ملین ٹن تک پہنچ گئیں، جو سالانہ بنیادوں پر 12.53 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

























Comments
Comments are closed.